قبض اور اسکا علاج Constipation

قبض اور اسکا علاج Constipation

قبض کی صورت میں پاخانہ مشکل سے آتا ھے یا کھل کر نھیں آتا۔ Wikipedia کے مطابق اگر پیچیدگی بڑھ جاۓ تو بواسیر جی نواسیر بن جاتی ھے۔ عالمی ابادی کا 5۔2٪ قبض 50 سال سے کم عمراسکے شکار ھیں جبکہ 50 سال سے اوپر عمر والے گروپ میں قبض ھونے کا تناسب 50٪ سے 70٪ تک ھے۔  یھاں پر ھم گھریلو ٹوٹکوں کے زریعے قبض اور اسکا علاج Constipation پیش کرتے ھیں۔ ۔ مگر پھلے وجوھات کو نوٹ کر لیں۔

ہمارے معاشرے کی سماجی جہالت پر غور کریں۔

ایسی بیماریاں جو صرف ڈپریشن سے ہوتی ہیں جانیے

وجوھات

بلغم کی کثرت سے انتڑیوں کی قوت دافعہ کمزور ھوجاتی ھے- دیر ھضم غزاؤں سے سدے پڑ جاتے ھیں۔ صفراء کی کمی سے- اعصاب کی کمزوری سے- دماغی مشاغل، کاھلی، ورزش کی کمی، مناسب مایعات کا کم استعمال- خشک غزاؤں کی کثرت- جماع کے بعد پانی پینا وغیرہ۔

ٹوٹکے

  1. رات سوتے وقت اطریفل 9 گرام کیسٹر آیؑل 1 چمچ کے ساتھ لیں۔

  2. صبح نھار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی پینے سے قبض رفا ھوتی ھے۔

  3. بعض لوگوں کو روغن بادام اور بعض کو کیسٹر کا تیل سوتے وقت 1 چاےؑ کا چمچ دودھ کے ساتھ دیں۔

  4. بعض لوگوں کی مولی کھانے سے انتڑیوں کی حرکت تیز ھونے سے قبض دور ھوجاتی ھے۔

  5. 2-3 میٹھے آموں کا رس رات کو دودھ کے ساتھ لیں۔

    کینسر Cancer اور اسکا علاج

    ONE DEVICE 100 TESTS

  6. انجیر کھانے سے قبض کھانسی دمہ دور، بدن موٹا اور رنگت نکھرتی ھے۔

  7. خشکی والے مریضوں کو 5-10 تولہ دیسی گھی نھار منہ پینا چاھیے۔

  8. بنفشہ کے پھول 6 ماشہ رات کو دودھ کے ساتھ لیں۔

    طبیب کے متعلق چند ضروری ہدایات

    مریض کے متعلق چند ضروری ہدایات

  9. بلغم کی زیادتی سے ھو تو جوارش کمونی 7 ماشہ اور مویز منقیٰ (منقیٰ بغیر بیج کے) اوپر سے شربت دینار۔

  10. اتفاقی قبض میں اسپغول رات سوتے وقت اگر دودھ موافق ھو تو اسکے ساتھ ورنہ پانی کے ساتھ یا پھر نیم گرم دودھ میں بادام کا روغن 2-3 چمچ یا پھر دودھ میں ارنڈ کا روغن سوتے وقت یا پھر سوتے وقت ھڑڑ کا مربہ یا پھر گل قند لیں۔ (از حازق)

  11. پرھیز: ناف پر روزانہ تیل لگایؑں اور ناریل کا تیل جسم پر مالش کریں۔ دیر ھضم اشیاء، آلو بھنڈی، کریلے، چنے کی دال، حلوا پوری، معدے کی روٹی، پلاؤ، تیز پتی کی چاۓ سے پرھیز کریں۔

  12. استعمال کریں: کدو، شلجم، ترکاریاں، ابلے چاول، شوربہ والا سالن میں روٹی ( حضرت محمدﷺ کا کھانا – ثورید)، شریں پھل، پودینہ اور ھرے دنھیا کی چٹنی گرمیوں میں استعمال کریں۔

  13. رات سوتے وقت اطریفل 9 گرام کیسٹر آیؑل 1 چمچ کے ساتھ لیں۔

  14. اچھی اور خالص قسم کا عرق گلاب لیں اور ½ (آدھا) گلاس عرق گلاب پی لیں-

  15. دیسی پھکی تیار کرنے کا طریقہ: پنیر ڈوڈی۔ اجوائن۔ سفیدپودینہ جس کو پہاڑی پودینہ بھی کہتے ہیں۔ ان تین چیزوں کو ہم وزن لے کر کوٹ چھان لیں۔ پھر اس میں حسب ضرورت کالانمک ملا کر استعمال کریں۔آدھا چمچ چائے والا کھانے کے بعد صبح و شام کھائیں۔قبض‘ گیس‘ معدہ کی جلن سب ٹھیک۔استعمال کریں اور دعائیں دیں۔ (عبقری میگزین اکتوبر2014ءصفحہ 46)

  16. پوست ھلیلہ تھوڑے سیاہ نمک کے ساتھ 6 گرام رات سوتے وقت دیں۔

  17. شریں آم کا رس حسبِ ضرورت، آدھا کلو دودھ کے ساتھ رات کو کھانے کے بعد استعمال کریں۔ درینہ قبض کا علاج کرتا ھے۔

  18. منقیٰ 15 دانے پانی میں بھگو دیں۔ وہ پانی بھی پی لیں اور منقیٰ بھی کھالیں۔ قبض کے ساتھ ساتھ جوڑوں کے درد میں بھی مفید ھے۔

  19. قبض کا بہت اچھا مگر مہنگا نسخہ ہے۔ بالچھڑ، تیزپات، الایچی خورد، ناگر موتھ، دارچینی، مصطگی رومی، جلوتری ہر ایک 12 گرام علیحدہ علیحدہ پیس کر 3 گرام زعفران کے ساتھ دھیان سے مکس کریں۔ اب مندرجہ ذیل مربہ جات ہر ایک 250 گرام میں ادویات کو مکس کر لیں۔ مربہ سیب، مربہ آملہ، مربہ بہی اور مربہ ہلیلہ۔ ان مربہ جات کو بھی کوٹ کر مکس کریں۔ صبح شام 6 گرام ہمراہ عرقِ گاؤزبان 1 تولہ کے ساتھ لیں۔

صرف عورتوں میں ہونے والے کینسرز

چند مفید ٹیکنالوجیز درج زیل ہیں

قبض اور اسکا علاج Constipation

DFree Tells when to go washroom

قبض اور اسکا علاج Constipation

Smart_device_for_Constipation,_Headache,_Osteoarthritis

قبض اور اسکا علاج Constipation

Vibrating Capsule helps in constipation

قبض اور اسکا علاج Constipation

MOWOOT I to solve chronic constipation

قبض اور اسکا علاج Constipation

Chinese_device_for_constipation

 

Comments are Closed