عضو تناسل کی بیماریاں Penile Diseases

یاد رکھیں کہ جنسی ملاپ سے 60 کے قریب بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں جن میں سے کؑی لاعلاج ہیں۔ ان میں بھی کچھ بیماریاں 8 طرح کے بیکٹیریا سے پھیلتی ہیں جبکہ ایک بیماری Candidiasis نامی خمیر سے پیدا ہوتی ہے۔ ان میں سے کچھ بیماریاں 8 طرح کے وایؑرس کی وجہ سے پھیلتی ہیں اور کچھ 3 طرح کے طفیلیوں سے پھیلتی ہیں۔ ویسے تو عضو تناسل کی بیماریاں Penile Diseases بہت ساری ہیں لگ بھگ انکی تعداد 20 کے قریب ہے مگر ہم درجِ زیل بیماریوں کی تفصیل پیش کریں گیں۔

جبکہ عورتوں کے جنسی اعضاء کے نقایؑص بہت کم ہوتے ہیں۔ البتہ عورتوں کی جنسی بیماریوں کی تفصیل دیکھیں۔

عضو تناسل کا السر Chancroid

ہر سال صرف امریکہ میں 2 لاکھ سے 5 لاکھ کے مری عضو تناسل کا السر Chancroid کے ہوتے ہیں جسکی وجہ ناجایؑز جنسی تعلقات ہیں۔ یاد رکھیں کہ جنسی ملاپ سے 60 کے قریب بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں جن میں سے کیؑ لاعلاج ہیں۔ ان میں بھی کچھ بیماریاں 8 طرح کے بیکٹیریا سے پھیلتی ہیں جبکہ ایک بیماری Candidiasis نامی خمیر سے پیدا ہوتی ہے۔ ان میں سے کچھ بیماریاں 8 طرح کے وایؑرس کی وجہ سے پھیلتی ہیں اور کچھ 3 طرح کے طفیلیوں سے پھیلتی ہیں۔ ویسے تو عضو تناسل کی بہت ساری بیماریاں ہیں مگر ہم درجِ زیل کو بیان کریں گیں۔

عضو تناسل کا السر Chancroid

عضوتناسل کا السر

اس مرض میں عضو پر تکلیف دہ زخم ہو جاتے ہیں جن میں سے رطوبت نکلتی رہتی ہے جو کہ انتہایؑ متعدی ہوتی ہے اور چھونے سے فوراً دوسرے کو یا دوسی جگہ لگ سکتی ہے۔ یہ ایک بیکٹیریا streptobacillus Haemophilus ducreyi کی وجہ سے پھیلتا ہے۔ بنیادہ وجہ جنسی بے راہ روی ہی ہے۔ ویسے یہ مرض عورتوں کو بھی ہوتا ہے مگر مردوں میں زیادہ نمایاں ہے۔ تاہم غریب ممالک میں توایؑف پیشہ عورتیں اور مرد بھی شکار ہوتے ہیں۔ یورپ میں یہ مرض کم ہے۔

اسباب

یہ ایک بیکٹیریا streptobacillus Haemophilus ducreyi کی وجہ سے پھیلتا ہے۔ بنیادہ وجہ جنسی بے راہ روی ہی ہے۔

علامات

واضع طور پر تکلیف دہ زخم ہو جاتے ہیں جن سے رطوبت رستی ہے جوکہ متعدی ہوتی ہے۔ زخم چھلنے سے خون بھی نکلتا ہے۔ پیشاب کرنے سے تکلیف ہوتی ہے۔ 50٪ متاثرہ مردوں میں ایک ہی نمایاں زخم ہوتا ہے۔ عورتوں میں 3-4 زخم نارمل علامات کے ساتھ ہوتے ہیں۔ انکو مباشرت میں تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ اسکی علامات سوزاک و آتشک سے بھی زیادہ سنگین ہوتی ہیں اور دیکھنے میں آتشک کی طرح کا زخم لگتا ہے۔ مگر آتشک میں علامات جلدی اور تکلیف دہ نہیں ہوتی۔ متاثرہ رطوبت لگنے کے چند دن کے اندر اندر علامات ظاہر ہو جاتی ہیں۔

غزا و پرہیز

محفوظ جنسی تعلقات قایؑم کریں۔ کنڈوم کا استعمال کریں۔ صفایؑ رکھیں۔ اس سے دیگر خطرناک امراض اور ایڈز بھی ہو سکتی ہے۔ تادیر علاج نہ ہو یا غلط علاج ہوتا رہے تو کینسر بن سکتا ہے۔

علاج

  • اسکے علاج کے لیے وہی 10 سال پرانی دوا Kanamycin یا Streptomycin دی جاتی ہے۔ اور اسکا کامیاب علاج کیا جاتا ہے۔

  • جبکہ حکیم سیف اللہ سیکھو کے نزدیک اسکا علاج tetracycline سے کرنا چاےؑ

 

تناؤ میں درد (Painful Erection (priapism

بعض اوقات ایستادگی کے دوران عارضی یا مستقل درد ہو سکتا ہے۔ عام طور پر 30 سال سے 40 سال کے مردوں کو ہوتا ہے۔ اگر تادیر تناؤ رہے تو عضو کو تازہ خون نہ ملنے سے نامردی بھی ہو سکتی ہے۔

وجوھات: اسکی وجوھات میں خون کا عضو میں رک جانا، کسی شریان کا زخمی ہونا، چوٹ لگنا، کاربن مونو آکسایؑڈ، عضو کا کینسر, خاص سیاہ مکڑی، تناؤ کا 4 گھنٹے سے زیادہ رہنا، سیکل سیل بیماری، بلڈ کینسر، ہڈی کے گودے کا ناسور، شراب نوشی، بھنگ وغیرہ۔ بعض انگریزی ادویات کا کثرت استعمال بھی یہ مسایؑل پیدا کر سکتا ہے ان ادویات میں نامردی کی ادویات، تناؤ، خون پتلا کرنے والی، ھارمون تھیراپی والی دوایؑں شامل ہیں۔

تشخیص: اگر عضو کا خون اجلا ہو تو دوران خون ٹھیک سمجھا جاۓ گا۔ اسکے علاوہ الٹراساؤنڈ سے بھی عضو کا دورانِ خون دیکھا جاتا ہے۔

علاج

  • سبب کے مطابق علاج کریں۔ انگریزی دوا Neo-Synephrine دی جاتی ہے۔ کویؑ بھی انگریزی دوا ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر کبھی بھی استعمال نہ کریں۔

  • اگر عارضی کیفیت ہو تو روزے رکھنے سے نفس میں تناؤ کم ہو جاتا ہے۔

 

 

 


ماخوذ

  • وکی پیڈیا
  • جنسی امراض اور اسکا علاج (حکیم سیف اللہ سیکھو)
  • Healhline

Comments are Closed