طبیب کے متعلق چند ضروری ہدایات

پھیپھڑوں کا کینسر Lung Cancer

خیروعافیت کی دعا

درجِ زیل میں طبیب کے متعلق چند ضروری ہدایات دی جاتی ہیں جن کو ایک عام انسان بھی تھوڑا بہت سمجھ کر علاج کر سکتا ہے مگر زیادہ شدید صورتوں میں نہ کریں۔ (بشکریہ کتاب مختصر کلیات)

مریض کے متعلق چند ضروری ہدایات

  1. معمولی بیماری کو خودبخود اچھا ہونے دے۔جب تک آسان طریقوں سے علاج ممکن ہو زیادہ مشکل طریقہ اختیار نہ کیا جاۓ۔ ابتداء میی اگر مرض ہلکا ہو تو غزاء سے علاج کرے۔

  2. قوی طریقوں کو بتدریج مرحلہ وار اختیار کریں لیکن اگر قوت زایؑل ہونے کا ڈر ہو تو ابتداء ہی سے علاج کے قوی طریقے استعمال کیے جایں۔

  3. طبعیت کو مسہل اور قے کی مستقل عادت نہ ڈالیں۔ مسہل کا عمل ختم ہونے کے بعد گرم مزاجوں کو شربت سیب تھوڑے سے عرق گلاب کے ساتھ دیں۔ سرد مزاجوں کو تخم رہحان ہی کافی ہے۔ معتدل مزاجوں کو تحم رہحان کے ساتھ اسپغول دیں۔ اگر مسہل کے ساتھ مروڑ اور بے چینی ہو تو گرم پانی گھونٹ گھونٹ پلایں اور تھوڑا ٹہلنے کا کہیں۔ مسہل کے فوراً بعد اگلے دو دن ہلکی غزا دیں۔ اگر مناسب ہو تو موسم بہار (لطیف مسہل) و خریف (قوی مسیل) میں دست دیں۔ نیز مسیل میں قے آنا خطرناک ہے۔

  4. علاج کے لیے ہمیشہ ایک ہی دوا پر قایؑم نہیں رہنا چایۓ اس طرح طبعیت اس دوا سے مانوس ہو کر عادی ہو جاتی ہے اور دوا کارگر نہیں رہتی،

  5. ہمیشہ حلال اشیاء سے علاج کریں یہ سنتِ نبوی ہے۔

  6. طبیب کو چاہۓ کہ مریض کی طبعت، حرارت، کھانے پینے کی عادات، بول و براز، بلغم، خون، تھوک، رطوبات، افعال، مزاج، نبض، لیٹنے بیٹھنے چلنے پھرنے کی عادات، پیشہ، حرکات و سکنات کے مشاہدے کے بعد غزا و دوا تجویز کرے۔

  7. جب یہ پتا نہ چل رہا ہو کہ مرض گرم ہے یا سرد تو اسکو معلوم کرنے کے لیے آزمایؑشی طور پر زیادہ شدید ادویہ استعمال نہ کرایں۔ بلکہ ایسی ادویہ استعمال کرایں جو نہ زیادہ گرم ہوں اور نہ زیادہ سرد۔ مزاج سے الٹ ادویات دی جا سکتی ہیں۔ مگر عام صحت کی حالت میں گرم مزاجوں کو گرم، سرد کو سرد اور معتدل کو معتدل غزا یی کھانی چاۓ۔ بعض طبیب صحت کی حالت میں بھی ہی اصولِ ضد (علاج بالضد یعنی ایلوپیتھی) اپناتے ہیں یعنی گرم مزاج کو سرد اور سرد مزاج کو گرم۔ معمولی اور ضعیف امراض میں  لطیف دوا دیں۔ ڈھیٹ اور پرانے امراض میں قوی اور تیز دوا دیں۔ جو مریض منشیات یا قوی ادویات کا عادی ہو تو اسے قوی دوا دیں۔

  8. جب ایک مریض میں کافی مرض جمع ہو جایں تو ایسے مرض کا علاج پہلے کریں جس کے اچھا ہونے سے دوسرا مرض بھی اچھا ہو جاۓ جیسے کہ ورم اور زخم ایک ساتھ جمع ہو جایں تو پہلے ورم کا علاج کریں۔ پہلے اس مرض کا علاج کریں جو دوسرے مرض کا سبب ہو۔ جیسے سدے جمع ہونے سے عفنی بخار ہو جاتا ہے تو پہلے سدے دور کریں۔ دو امراض میں سے ایک مرض دوسرے مرض سے زیادہ اہم (شدید) ہو تو پہلے اہم کی طرف توجہ دیں پھر مزمن کی طرف توجہ دیں جیسے تپ محرقہ اور فالج میں پہلے ٹایؑفایؑڈ کا علاج کریں۔

  9. اگر مرض سے عرض (عارضی مرض بوجہ اصلی مرض) بھی ہوں تو عرض کا علاج اس وقت تک شروع ہی نہ کریں جب تک وہ شدید نہ ہو مثلاً کینسر کے دوران سر کے بال جڑ جاتے ہیں یا دوران حمل بال گرتے ہیں تو بالوں کی زیادہ فکر نہ کریں۔

  10. بعض اوقات قے، مسہل، حجامہ، پانی، گرمی سردی، غسل، ماحول بدلنے سے معمولی نوعیت کے امراض ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

  11. بچوں، بوڑھوں، عورتوں، کمزورں اور پرانے امراض میں خاض احتیاط کریں اور انکو مردوں کی نسبت کم طاقت کی ادویات دیں سواۓ پرانے مرض کے۔

  12. ایک فارم پر مریض کی ساری ہسٹری نوت کیا کرے۔ ہر دفعہ اسی فارم کو مدِنظر رکھے۔

  13. موسم گرما میں بہت گرم اور سرما میں بہت سرد دوا نہ دیں۔ اسی طرح ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو زیادہ تر اور گرم و خشک علاقوں میں رہنے والوں کو زیادہ خشک و گرم ادویات نہ دیں۔ اسی طرح کمزور مریض کو زیادہ گرم و خشک ادویات نہ دیں اور فربہ کو زیادہ تر ادویات نہ دیں۔

  14. پیشہ کے اعتبار سے ادویات دیں مثلاً پروفیسروں اور بیٹھنے والوں کو زیادہ سرد ادویات نہ دیں۔ مزوروں کو زیادہ گرم خشک ادویات نہ دیں۔

  15. جس طرف مادے کا میلان ہو اسی طرف خارج کریں۔ مثلاً متلی میں قے اور مروڑ میں اسہال کریں۔

  16. بعض عضو میں خلاء ہوتا ہے جیسے شرایؑن و پھیپھڑے وغیرہ ان میں لطیف غزا دیں جو باآسانی نفوز کر سکے۔ جبکہ ٹھوس اعضاء جیسے اعصاب و عضلات میں قوی دوا دیں۔

  17. اگر ہو سکے تو مرض کا اصل سبب دور کر دینے سے مرض خودبخود دور ہو جاتا ہے۔ نیز مناسب غزا و پرہیز سے مرض دوبارا نہیں آتا۔

  18. مردوں کی نبض قوی و عظیم ہوتی ہے۔ عورتوں کی نبض ضیعف و صغیر ہوتی ہے۔ بچوں کی متواتر و لین ہوتی ہے۔ بوڑھوں کی صغیر و متفاوت ہوتی ہے۔ حاملہ کی عظیم، سریع اور متواتر ہوتی ہے۔

  19. علامات تحقیقات تجدید طب قانون مفرد اعضاء کی روشنی میں (بشکریہ)

صرف عورتوں میں ہونے والے کینسرز

Comments are Closed