پھیپھڑوں کا کینسر Lung Cancer

پھیپھڑوں کا کینسر Lung Cancer

خیروعافیت کی دعا

1 اگست پھیپھڑوں کے کیسنر کا عالمی دن ہے۔ پوری دینا میں پھیپھڑوں کا کینسر Lung Cancer سے سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں اور اسکی بنیادی وجہ سگریٹ نوشی ہے۔ ہر 13 میں سے 1 مرد اور 17 میں سے 1 عورت کو کینسر ہوتا ہے۔ عمومی طور پر عورتوں میں چھاتی کا کینسر اور مردوں میں پراسٹیٹ کینسر زیادہ ہوتا ہے۔ امریکن کینسر سوسایؑٹی کے مطابق کالوں کی نسبت گوروں کو 20٪ کم ہوتا ہے اور اس وقت پوری دنیا میں تقرییاً 430000 مریض ہیں۔ بوڑھوں میں زیادہ عام ہے۔ پاکستان دنیا کے 15 ممالک میں شامل ہے جہاں سگریٹ نوشی زیادہ ہے۔ WHO کے مطابق 32٪ مرد اور 6٪ عورتیں سگریٹ نوشی کرتے ییں۔ دنیا بھر میں کل کینسر کی اموات کا 20٪ پھیپھڑوں کے کینسر سے ہوتی ہیں۔

جب ہم سانس اندر کھینچے ہیں، تو ہوا کی نالی (نرخرہ) کے ذریعے ہوا ہماری ناک یا منہ سے اندر جاتی ہے۔ یہ دو نالیوں میں تقسیم ہو جاتی ہے اور ایک نالی ہر پھیپھڑے میں جاتی ہے۔ انہیں دایاں اور بایاں برونکس کہا جاتا ہے۔ یہ مزید چھوٹی نالیوں میں تقسیم ہو جاتی ہیں، جنہیں برونکیولز کہا جاتا ہے۔ برونکیولز کے آخری سروں پر لاکھوں کی تعداد میں چھوٹی چھوٹی ہوا کی تھیلیاں موجود ہوتی ہیں جنہیں ایلوئیولائی کہا جاتا ہے۔ (Thanks to Macmillan Cancer Support).

پھیپھڑوں کا کینسر Lung Cancer

lung cancer american cancer society – Thanks

لنگ کینسر کے بارے مفید معلومات

  • Cancer Research UK کے مطابق 2012 تک پوری دنیا میں اندازاً 18،30،000 مریض اس کینسر کے تھے جن میں سے 16 لاکھ اسی سال مر گۓ۔ جدید میڈیکل سانیؑنس کے باوجود ان میں سے 90٪ مر گۓ۔
  • پھیپھڑوں کے کینسر کی علامات اس وقت ظاہر ہوتی ہیں جب مرض دوسرے یا تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہوتا ہے۔
  • ورلڈ ہیلتھ ارگنایؑزیشن کے مطابق 70٪ کینسر سے اموات درمیانی یا کم آمدنی والے ممالک میں ہویں۔ کل کینسر کی اموات میں سے 22٪ صرف تباکو نوشی کی وجہ سے ہویؑ۔ تقریباً 25٪ انفیکشن (پـیـپـیـلوما وائرس، یرقان) کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں ہویؑ۔ ترقی پزیر ممالک میں سرکاری ہسپتالوں میں صرف 26٪ آبادی کو لیبارٹری تشخیص کی سہولت حاھل ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں یہی 90٪ شہریوں کو سہولت میسر ہے۔ صرف 2010 میں پوری دنیا میں کینسر پر 1 ٹریلین ڈالر سے زیادہ خرچ ہوۓ تھے۔ 2015 تی پوری دنیا میں
  • Lung  1.69 million deaths)
  • Liver  788 000 deaths)
  • Colorectal  774 000 deaths)
  • Stomach  754 000 deaths)
  • Breast  571 000 deaths)
  • اسکی 2 بنیادی اقسام ہیں۔   (%85) Small Cell Lung Cancer (15%) & Non-small Cell Lung Cancer
  • پھیپھڑوں کا سرطان سب سے زیادہ مہلک کینسر ہے اور ہر سال تقریباً ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد اس مرض کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ پھیپھڑوں کے سرطان کا علاج اس وجہ سے بھی مشکل ہو جاتا ہے کہ اکثر اس کی تشخیص دیر میں ہوتی ہے اور سگریٹ نوشی سے ہونے والی بیماریوں کے شکار افراد میں پھیپھڑوں کے سرطان کا آپریشن مفید ثابت نہیں ہوتا۔ آپ کے جسم کے دفاعی نظام میں قدرتی طور پر یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ جسم میں پیدا ہونے والی انفیکشن کا مقابلہ کر سکے اور آپ کا امیون سسٹم اکثر جسم کے ان حصوں پر بھی حملہ آور ہوتا جو درست کام نہیں کر رہے ہوتے، یعنی کیسنر سے متاثر حصوں میں بھی۔ لیکن کیسنر کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ٹیومرز کے اندر ایسی صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ آپ کے دفاعی نظام کو بے بس کر دیتے ہیں۔ کیسنر سے متاثر خلیے یا ’ٹیومرز‘ پی ڈی ایل 1 نامی ایک پروٹین پیدا کرتے ہیں جو آپ کے نظام مدافعت کو بند کر دیتی ہے۔ یہ پروٹین ٹی سیلز میں موجود ہوتی ہے۔ (BBC Science)
  • جب تک علامات ظاہر ہونی شروع ہوتی ہیں، تب تک یہ جسم کے دیگر حصوں تک پھیل کر ناقابلِ علاج بن چکا ہوتا ہے۔ ابتداء میں اسکی علامات ظاہر ہی نہیں ہوتی۔
  • ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ای لینے سے تمباکو نوشوں میں پھیپڑے کے کنسر کا خطرہ 20٪ تک کم ہو جاتا ہے۔
  • اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں تمباکو نوشی کے باعث ہونے والی بیماریوں، جن میں دل کے امراض اورکینسر شامل ہیں، میں مبتلا ہونے والوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی جاتی ہیں۔
  • اگر ہم تمباکو کے استعمال کو پان، چھالیہ، گٹکے یا نسوار کے ساتھ دیکھیں تو ملک کی تقریباﹰ 54 فیصد آبادی اس لت میں مبتلا ہے جبکہ ایک گھنٹہ شیشہ پینا، 200 سگریٹ پینے کے برابر ہے۔ (تفصیل دیکھیں)
  • جب کویؑ گلٹی دس لاکھ خلیوں پر مشتمل ہوتی ہے تو اسکا وزن 1 گرام کا ہزارواں حصہ ہعنی 1 ملی گرام ہوتا ہے اور یہ چھوٹے موٹے سکین سے نظر بھی نہیں آتی۔ اب یہی گلٹی صرف 10 بار تقسیم ہو جاۓ تو 1 ارب کینسر کے خلیات پر مشتمل ہو جاتی ہے اور اسکا وزن 1 گرام ہو جاتا ہے۔ اب یہ کیمرے کی آنکھ سے نظر بھی آتی ہے اور محسوس بھی کی جا سکتی ہے۔ (بشکریہ حکیم ظارق محمود)
  • تمباکو نوشی۔ ایک اندازے کے مطابق سگریٹ میں تقریباً 250 خطرناک کیمیکلز ہوتے ہیں اور ان میں سے بھی 69 کینسر کا باعث بنتے ہیں۔ صرف سگریٹ سے 14 مختلف اقسام کے کینسر ہو سکتے ہیں۔ ان میں پھیپھڑوں، خوراکی نالی، منہ۔ گلے، مثانہ۔ سرویکل، گردے، معدہ، کولون، ریکٹم، خون، جگر اور لبلبہ کے کینسر شامل ہیں۔
پھیپھڑوں کا کینسر Lung Cancer

immune-system-cells

پھیپھڑوں کا کینسر Lung Cancer

asbestos causes cancer

علامات

3 ہفتوں سے زیادہ چلنے والی کھانسی اور ساتھ ہلکا یا تیز درد، چھاتی کا انفیکشن جو ٹھیک نہ ہو، سانس اکھڑنا، خرخراہٹ، بلغم میں خون، کھانسی میں خون، آواز میں کھردرا پن، بھوک اور وزن میں کمی، نگلنے میں دشواری، بہت زیادہ تھکاوٹ و سستی۔

وجوہات

  • Asbestos
  • تمباکو نوشی کے دوران بھی Acrylamide بنتا ہے جو کہ خوراک کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ خطرناک ہے۔
  • Acrylamide کیمیکل کی وجہ سے کینسر ہوتا ہے اور یہ مادہ ابلے نشاستوں جیسے آلو، اناج، چپس میں ہوتا ہے۔ دراصل Acrylamide آگے glycidamide میں تبدیل ہو جاتا ہے جو کہ ڈی این اے کو تبدیل کر کے کینسر بنا سکتا ہے۔
  • ریڈون گیس، صنعتی آلودگی، فضایؑ آلودگی
  • آرسینک (یہ پھیپھڑے، مثانہ، جلد کا کینسر کرتا ہے اور پینے والی پانی میں ہوتا ہے)
  •   H pylori, papilloma اور یرقان بی و سی Epstein-Barr سے ہونے والے انفیکشنز

غزا و پرہیز

قوتِ مدافعت بڑھا کر کینسر پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان اشیاء میں گاجر، ٹماٹر، سٹرابری، سبز چاۓ، کافی، السی شامل ہیں۔ عام حالات میں اپنے پھیپھڑوں کو صحت مند رکھیں۔ اس کے لیے صاف اور میٹھا پانی زیادہ سے زیادہ پیؑں۔

اسکے علاوہ سیب، خوبانی، اخروٹ، لیسن، ادرک، پیاز، سرخ مرچ، بند گوبھی، پھول گوبھی، انار، ہلدی، مغزیات، گاجر، مالٹے، حلوہ کدو، گرما، سرخ شملہ مرچ زیادہ استعمال کریں جب کہ ان اشیاء سے پرہیز کریں یا کم کھایں۔ سگریٹ، ڈالڈا گھی، کچا دودھ، پراسس نشاستے، الکوحل، نمک، سرخ گوشت اور مونگ پھلی۔ آلو والے چپس نہ کھایں۔

جبکہ کچھ اشیاء خاص طور پر پھیپھڑے کے کینسر سے بچاؤ میں مفید ہیں جیسے کہ گرما، سٹرابری، بلیو بیری، چیری، کران بیری، میٹھے آلو، سبز پتوں والی سبزیاں، گاجر، امرود، تربوز، ٹماٹر اور پپیتہ۔ ایک تو خدا کی زات پر مکمل ایمان اور یقین رکھیں دوسرا غزا کا زیادہ حصہ پھل اور سبزیوں پر مشتمل ہونا چاۓ ان میں بھی سبزیاں بغیر پکاۓ کھانی چایؑیے۔ اسکے ساتھ بغیر چھنے آٹے کی روٹی، کچھ اضافی وٹامن کھانے چایؑیے۔

جن کو کینسر ہو جاۓ تو وہ antioxidants والی غزا زیادہ سے زیادہ کھایں جس میں زیادہ سے زیادہ Lycopene موجود ہو۔ مثلاً ٹماٹر، berries، شملہ مرچ، سالم اناج، سبزیاں، پھل، وٹامن بی، فولاد، براؤن چاول، انڈے، سفید گوشت، کم چکنایؑ والا دودھ و دہی، سویابین، موٹا دلیہ، زیتون کا تیل اور وزن کم کرنے والی خوراک کھایں۔ وٹامن ای سے بھرپور غزا بھی لیں جیسے کہ بادام، اخروٹ، سورج مکھی کے بیج، آم، گندم، اواکیڈو۔ پھلوں کا استعمال بڑھا دیں۔

تشخیص

جب تک علامات ظاہر ہونی شروع ہوتی ہیں، تب تک یہ جسم کے دیگر حصوں تک پھیل کر ناقابلِ علاج بن چکا ہوتا ہے۔ بہرحال آج کل ایک ایسا سی ٹی سکین ہو رہا ہے جس میں تابکاری استعمال نہیں ہوتی اور اگر آپکو شک ہے تو کسی ڈاکٹر سے پوچھ کر یہ ٹیسٹ کروایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر برونکوسکوپی کے زریعے نالی ڈال کر پھیپھڑوں کا اندرونی مشاہدہ کر سکتا ہے اور Biopsy ٹیسٹ کر سکتا ہے۔ پھیپھڑوں کے کینسر کے 4 مرحلے ہوتے ہیں پہلا مرحلہ میں کینسر صرف پھیپھڑوں میں موجود ہوتا ہے دوسرے اور تیسرے میں ارد گرد پھیل چکا ہوتا ہے جبکہ چوتھے میں  پھیپھڑے سے جسم کے دیگر حصوں میں پھیل جاتا ہے۔

صرف عورتوں میں ہونے والے کینسرز

انگریزی علاج

  1. بی بی سی کے مطابق ایک انگریزی دوا نِوالومیب Nivolumab کینسر کے علاج کے لیے سنگِ میل ثابت ہویؑ ہے اس کے استعمال سے کینسر کے مریض کی زندگی دوگنا سے کچھ زیادہ بڑھ سکتی ہے۔
  2. کیوبا کے سائنسدانوں نے پھیپھڑوں کے کینسر کے لئے کموا کس نام کی دوا یا وکسین ایجاد کی ہے جو پی ڈی ایل 1 نامی پروٹین کو روک سکتی ہے اور کیوبا میں اس دوا کی مانگ کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ امریکی اس علاج کے لئے کیوبا کا رخ کررہے ہیں۔ امریکی ایف ڈی اے اسکی منظوری دے چکی ہے۔
  3. کینسر کو نکالنے کے لیے اکثر سرجری استعمال کی جاتی ہے۔ اسے پھیپھڑوں کے کینسر کے ایسے چھوٹے نان سمال خلیوں کو
    نکالنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جو ابھی تک پھیلے نہ ہوں۔ سرجری کو پھیپھڑوں کے سمال سیل کینسر کے علاج کے لیے شاذو نادر ہی استعمال کیا جاتا ہے۔
    لوبیکٹومی سرجری میں پھیپڑوں کا کوئی لوب نکال دیا جاتا ہے۔  ویج ری سیکشن سرجری میں پھیپھڑے کا کوئی چھوٹا حصہ نکال دیا جاتا ہے۔ جبکہ  نیومونیکٹومی سرجری میں پورا پھیپھڑا نکال دیا جاتا ہے۔ بعض اوقات سرجری سے علامات میں محض افاقہ ہی ہوتا ہے۔
  4. کیموتھراپی سے علاج میں کینسر کے  سمال سیل خلیوں کو تباہ کرنے کے لیے دافع کینسر (سائیٹو ٹاکسک) ادویات استعمال کی جاتی ہیں.
  5. ریڈیوتھراپی میں جسم کے باہر سے انتہائی طاقتور شعاعوں کو جسم میں داخل کر کے کینسر کے خلیوں کو تباہ کیا جاتا ہے۔
  6. پھیپھڑوں کا نان سمال سیل کینسر بالکل بہت ابتدائی درجے پر ہو تو  ریڈیو فریکوئنسی کے زریعے ایک سویؑ سے متاثرہ خلیات کو حرارت دے کر تباہ کیا جاتا ہے۔ اسکے لیے سی ٹی سکین ساتھ ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔  فوٹو ڈائینامک تھراپی (پی ڈی ٹی) میں لیزر یا روشنی کے زریعے کینسر کے متاثرہ خلیات کو تباہ کیا جاتا ہے اس مقصد کے لیے روشنی سے حساس دوایؑ انجیکشن کی مدد سے ورید میں لگا کر متاثرہ خلیات تک پہنچایؑ جاتی ہے اور اوپر سے تیز فوٹو ڈائینامک روشنی مار کر خلیات کو تباہ کیا جاتا ہے۔ (نوٹ: یاد رکھیں کویؑ بھی طریقہ علاج ضمنی اثرات سے پاک نہیں ہے اب یہ آپکا ڈاکٹر فیصلہ کرے گا کہ کونسا طریقہء علاج استعمال کرنا چاۓ)۔

علاج کے صمنی اثرات

  • سانس اکھرنا
  • کھانسی
  • پھیپھڑٖوں کی جھلی میں پانی پڑ جانا
  • درد

قرآنی علاج

  1. بارش کا پانی لےکر 70 مرتبہ سورۂ فاتحہ ، 70مرتبہ آیت الکرسی  اور70،70مرتبہ چاروں قل پڑھ کردم کریں دنیا کے ایسے مریض جولاعلاج ہوچکے ہیں۔اسے دم کرکے پلائیں اللہ کے فضل سے مریض ایسے ٹھیک ہوتا ہے جسکا گمان نہیںہوتا ۔اگر بارش کا پانی مزید نہ ملے تو سادہ پانی ملا کر بڑھا تے رہیں ۔چند دن یا زیادہ عرصہ مریض کو استعمال کروائیں۔
  2. جالیس دن تک روزانہ سورۃ مریم پانی پر دم کر کے پیؑیں اول آخر درود شریف۔

آیورویدک و دیسی علاج

  1. خاص یوگا ورزشیں ہیں جن سے پھیپھڑے کافی حد تک تندرست کۓ جا سکتے ہیں۔ تفصل دیکھۓ, سانس کی ورزشیں دیکھیں
  2. 10 گرام وٹامن سی صبح اور 10 گرام شام کو دیں اگر مریض کی حالت زیادہ خراب ہے جگر تلی بڑھے ہوۓ ہیں تو 10 گرام منہ کے زریعے اور 10 گرام انجیکشن کے زریعے دیں۔ کؑی لوگوں مین اسکا کافی افاقہ ہو چکا ہے۔ افاقے کے بعد بھی روزانہ 10 گرام کھاتے رہنا پڑتا ہے۔
  3. گاجر میں موجود موثر ترین جزو کیروٹین جگر میں پہنچ کر وٹامن اے بناتا ہے اور سرطان کی بعض اقسام کا صفایا کر دیتا ہے اور یہ پھپھڑوں کے کینسر میں بہت مفید ہے۔ ایری زونا یونیورسٹی کے ایک محقق کے مطابق جن تمباکو نوشوں اور کارخانوں کے ملازم میں وٹامن اے کی کمی پایؑ گیؑ وہ کینسر میں زیادہ مبتلا دیکھے گۓ۔ ویسے بھی بیٹا کیروٹین سے تمباکو نوشوں کو بہت فایؑدہ ہوتا ہے۔

پھیپھڑوں کا کینسر Lung Cancer

سگریٹ کے نقصانات

سگریٹ سے 7 قسم کے کینسر ہو سکتے ہیں جن میں پھپھڑے، منہ، مثانہ، لبلبہ، گردے، بچہ دانی کا منہ اور خون کا کینسر شامل ہے۔ اور تمباکونوشی کی وجہ سے خطرہ کیؑ گنا زیادہ ہو جاتا ہے۔

 

 

 

 

 

 


بشکریہ (courtesy)

  • کینسر ریسرچ ہوکے Cancer Research UK
  • امریکن کینسر سوسایؑٹی American Cancer Society
  • ورلڈ ہیلتھ ارگنایؑزیشن World Health Organization
  • بی بی سی BBC Science

Comments are Closed