جنسی مسائل مردانہ Men Sexual Health

جنسی مسائل مردانہ

جنسی انفیکشن (ایڈز شامل نہیں)

قدیم اطباء کا یقین ہے کہ جنسی قوت ہی انسان کے صحت مند اور توانا ہونے کی دلیل ہے۔ جبکہ ایسا نہیں ہے۔ ایسے بہت سارے افراد ہیں جن میں جنسی قوت یا تو ختم ہو جاتی ہے یا پھر مختلف امراض کی وجہ سے بہت کمزور ہوجاتی ہے۔ وہ بھی بہت اچھی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔ اسکی سب سے بڑی مثال ہجڑوں کی ہے۔ ان میں جنسی قوت ویسی نہیں ہوتی جیسی کہ ایک طاقتور مرد میں ہوتی ہے پھر بھی یہ نہ صرف صحت مند بلکہ توانا بھی ہوتے ہیں۔ ھاں یہ اور بات ہے کہ اولاد پیدا کرنے کے لیے کرم (Sperms) کا نہ ہونا یا کمزور ہونا اس بات کی دلالت کرتا ہے کہ مرد نمرد ہے مگر وہ طاقتور مرد ہو سکتا ہے۔ جنسی مسایؑل مردانہ میں مختلف کیفیات دیکھی جاتی ہیں۔ جنکی تفصیل درج زیل ہے۔

مردوں کی بیماریاں

  1. نفسیاتی علاج (Psychological Impotence)
  2. نظامِ تولید
  3. مستقل انتشار (Persistant Arousal Syndrom)
  4. مادہ تولید
  5. شہوت کی کمی و زیادتی (Hypersexuality)
  6. نفسیاتی نامردی (Erectile Dysfunction)
  7. امساک

    کینسر Cancer اور اسکا علاج

    ONE DEVICE 100 TESTS

  8. جماع (مباشرت)
  9. ضعفِ باہ (Week Sperms)
  10. انزال کے مسایؑل (An-ejaculation)
  11. جریان
  12. احتلام
  13. سرعتِ انزال
  14. نامردی (Impotence)
  15. زکاوتِ حس
  16. جلق (Masturbation)
  17. عضوتناسل کی بیماریاں (Penile Diseases)
  18. سوزاک (gonorrhoea)
  19. آتشک (Syphilis)
  20. ضعفِ قضیب (امراضِ خصیہ، امراضِ حشفہ)
  21. عضوِ تناسل کے امراض (Penile Diseases)
  22. عضوِ تناسل کے نقایؑص (Penile Disorders)
  23. جنسی خواہش و جنسی سرد مہری (Libido)
  24. بلوغت کے ہارمون
  25. جنسی امراض کے ساتھ وابستہ دوسرے اعضاء

مردوں کی جنسی بیماریوں میں کینسر کے بعد سب سے مہلک سوزاک اور آتشک ہیں

ایسی بیماریاں جو صرف ڈپریشن سے ہوتی ہیں جانیے

کبھی آپ لوگوں نے غور کیا ہے کہ نامردی صرف مرد کے ساتھ ہی کیوں وابستہ کی جاتی ہے؟ اسکا جواب مختلف لوگ مختلف دیتے ہیں۔ عورت کو زیادہ تحریک کی ضرورت ہی نہیں ہوتی اور وہ دوران مباشرت ویسے ہی راغب ہو جاتی ہے۔ جبکہ مرد کے عضوتناسل کی استادگی کے لیے اسکو نہ صرف زہنی طور پر تیار ہونا پڑتا ہے بلکہ عضو کو بھی مضبوط ہونا ہوتا ہے۔ اسکی تفصیل ہم آگے جا کر سماجی جہالت میں بیان کریں گے۔

طبیب کے متعلق چند ضروری ہدایات

مریض کے متعلق چند ضروری ہدایات

طاقت کے عام ٹوٹکے

  1. 40 روز صبح نہار منہ ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ شہد ملاکر نوش فرمالیں- طاقت میں اضافہ کا تیز بہدف فارمولا ہے

  2. احتلام و جریان: مغز دھنیا خشک 20 تولہ، کوزہ مصری 20 تولہ دونوں اشیاء کوٹ چھان لیں۔ صبح شام نھار منہ ایک چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

  3. موصلی سفید 5 تولہ، مصری 5 تولہ میں ملا کر سفوف بنا لیں۔ 3 ماشہ سے 5 ماشہ استعمال کریں۔ مقوی باء اور زکاوت حس کی اصلاح، مادہ تولید کو بڑھاتی ھے۔ منی کی حدت کم کرتی ہے۔

  4. سفوف جریان توڑ: جریان کو دور کرنے والے جتنے نسخے ھیں وہ قابض ہیں مگر اس نسخے سے قبض نہیں ہوتی ہر مزاج والوں کو موافق ہے- دانہ الائچی، دانہ الائچی کلاں، اسگندھ ناگوری، تعلب مصری، تالمکھانہ، سبکو ھموزن کوٹ چھان لیں۔ برابر وزن مصری باریک کر کے ملا لیں۔ 7-9 ماشہ صبح دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔

  5. کمزور مثانہ والے جنکو احتلام ہوجاتا ہو وہ جامن کی گٹھلی کا سفوف 3 ماشہ صبح شام پانی کے ساتھ لیں۔ لیکوریا کے لیے بھی مفید ہے۔

  6. تالمکھانہ، کشنیز، زیرہ سفید ہر ایک 100 گرام کوٹ چھان لیں۔ روزانہ 5 گرام سفوف پانی سے لیں۔

  7. ﺑﺎﺩﺍﻡ ﺳﺎﺕ ﻋﺪﺩ ﺍﺧﺮﻭﭦ. ﺩﻭ ﻋﺪﺩ ﭼﺎﺭ ﭘﺴﺘﮯ ﺍٓﭨﮫ ﭼﻠﻐﻮﺯﮮ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﻧﺎﺭﯾﻞ ‏(ﮔﺮﯼ ‏). ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺳﺎ ﺷﮩﺪ ﯾﺎ ﻣﺼﺮﯼ ﻣﻼ ﮐﺮ ﻧﮩﺎﺭ ﻣﻨﮧ. ﮐﮭﺎﻟﯿﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ مردانہ قوت میں کمی نہ ہو گی۔

صرف عورتوں میں ہونے والے کینسرز


1۔ سرعتِ انزال

آج پوری دنیا میں اس کے کروڑوں مریض ہیں۔ انگلیڈ میں کی گیؑ ایک تحقیق کے مطابق 500 جوڑوں کا باریک بینی سے تجزیہ کیا گیا تو پتا چلا کہ اوسط دورانیہ دخول کے بعد 5 سے ساڑھے 5 منٹ ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جس کا مباشرت کا وقت اس سے کم لگتا ہے اسکو اپنا مناسب علاج کروانا چاۓ۔ احتلام اور سرعتِ انزال میں بنیادہ فرق یہ ہے کہ احتلام میں انسان اپنے ہوش میں نہیں ہوتا اور قضیب پوری طرح استادہ نہیں ہوتا۔ اسے انگریزی میں Premature Ejaculation بھی کہتے ہیں۔ اسکا علاج مشکل ہے مگر کشتہ جات سے علاج ممکن ہے۔

وکی پیڈیا کے مطابق اوسط دورانیہ 4 منٹ سے 8 منٹ ہوتا ہے۔ اگر 8 منٹ سے زیادہ وقت خودبخود لگتا ہے تو اسے Delayed Ejaculation کہتے ہیں۔ سرعت انزال پر قابو پانے کے لیے مجامعت کے دوران مرد اپنی توجہ ہٹاتے ہیں یا پھر جھٹکے آہستہ کر دیتے ہیں۔ ساتھ ساتھ ایک سے زایؑد کنڈوم کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ کیگل مشقیں بھی سود مند ہوتی ہیں۔ کوریا کے 72٪ یورالوجسٹ SDN نامی سرجری سے اسکا علاج کرتے ہیں۔

اسباب

تادیر مباشرت سے رکے رہنا، مادہ کا زیادہ بننا یا پتلا ہونا، حشفہ کا زکی حس ہونا، سوتے وقت بھاری یا ثقیل اشیاء کھانا، مباشرت کے وقت پریشانی، پارٹنر کے ساتھ ناراضگی یا ناپسند ہونا، پارٹنر کا زیادہ قوی ہونا یا زیادہ خواہش مند ہونا، شراب نوشی، جسمانی کمزوری، کسی دوسری بیماری کی وجہ سے کمزوری، اعصابی کمزوری، موٹاپا، محرکیات کا استعمال، اعضائے ریؑسہ کی کمزوری، شدید بد ہضمی، مناسب خوراک کی کمی، تیز اور شدید اغزیا کا کثرتِ استعمال، جسم میں زیادہ گرمی ہونا وغیرہ۔

غزا و پرہیز

ثقیل و گرم ترش اشیاء سے بچیں۔ زود ہضم غزا استعمال کریں۔ بھینس کا دودھ کبھی بھی استعمال نہ کریں بلکہ گاۓ کا دودھ اعتدال کے ساتھ متواتر استعمال کریں۔ سبب کے مطابق علاج کریں۔ ذہنی ورزشیں کرکے اپنے آپ کو مضبوط بنایں۔ جریان احتلام والے پہلے اسکا علاج کریں اور جب تک دوائی کھایں مباشرت سے پرہیز کریں۔

رازی: کثرتِ جماع بوڑوں کو موت کی نیند سلا دیتا ہے۔ نوجوانوں کو بوڑھا کر دیتا ہے موٹے آدمیوں کو دبلا اور دبلے آدمیوں کو مردہ بناتا ہے۔

علاج

کیگل ورزش: کیگل پٹھوں کو ورزش سے طاقتور کریں۔ اس میں مقعد اور سرین والی جگہ پر اکڑاؤ کریں. اس میں مقعد اور سرین والی جگہ پر اکڑاؤ کروایں یہاں تک کے قضیب بھی خود بخود ہلے۔ عموماً سایکل چلانے سے بھی گرویؑن والی جگہ مضبوط ہوتی ہے۔ نیزدورانِ مباشرت پیشاب روکنے اور کرنے والی ورزش کریں. اس طرح کرنے سے آہستہ آہستہ مباشرت کا دورانیہ کؑی کؑی منٹ تک بڑھ سکتا ہے۔

2۔ کشتہ مثلث 2 چاول لبوبِ کبیر 5 ماشہ میں ملا کر کھلا دیا کریں۔ یا معجون مروح الارداح 1 ماشہ پاؤ دودھ گاۓ کے ساتھ کھلا دیا کریں اور مباشرت سے قبل معجون مقوی و ممسک 1 ماشہ کھلا کر دودھ پاؤ پلا دیں۔ ساتھ میں حبِ ممسک اور حبِ نشاط 1-1 گولی روزانہ دیں یا زعفران، جو بوزا، مشک خالص ہرایک 2 ماشہ باریک پیس کر شہد میں گولیا بنا لیں 1 گولی مباشرت سے 2 گھنٹے قبل استعال کروایں۔ (بشکریہ حازق)

3۔ اصولِ علاج نوٹ کر لیں۔ پہلے محرکیات نہ دیں بلکہ مسکنات دیں، پھر مقویات دیں اور آخر میں محرکیات دیں۔ یا رکھیں اس مرض کا علاج مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں ہے۔ کچھ نسخہ جات لکھے جاتے ہیں جس کو جو مناسب لگے وہ آزما لے۔ معمولی علامات میں وہی نسخہ استعمال کریں جو جریان کے لیے ہے۔

4۔ پھلی مغز ببول سایہ میں خسک کی ہویؑ 6 ماشہ، ثعلب چھوٹا 6 ماشہ، شکر 1 تولہ۔  سب کو علیحدہ پیس کر بوڑھ کے دودھ میں تر کریں اور ایک ایک ماشہ کی گولیاں بنا لیں۔ 14 دن تک صبح باسی پانی کے ساتھ روزانہ ایک گولی کھاۓ۔ جماع، کھٹایؑ سے پرہیز کرۓ۔ دیسی گھی کی چوری کے علاوہ کچھ اور نہ کھاۓ۔ کافی افاقہ ہو گا۔ جریان اور احتلام کوبھی مفید ہے۔

5۔ ثعلب، تالمکھانہ، موصلے سفید انڈیا والی، طباشیر نیلی، دانہ الایؑچی خورد، مصری کوزہ ہر ایک 6 ماشہ لے کر کوٹ چھان لیں اورصبح ایک گلاس دودھ کے ساتھ پی لیں۔ جریان اور احتلام میں بھی مفید ہے۔

6۔ جب قوتِ ماسکہ (روکنے والی قوت) کمزور ہو تو معجونِ خبث الحدید بھی مفید ہے اس معجون کو بنانے کا نسخہ درج ہے۔

7۔ حبوب ممسک، افیون، شنگرف، جوزبوا، کافور، عقرقرحا، نبات سفید، ہر ایک  3 ماشہ۔ بیر بہوٹی 12 عدد، زعفران 1 ماشہ، جند بید ستر 1 ماشہ۔ سب کو کوٹ چھان کر جنے برابر گولیاں بنا لیں۔ جماع سے 2 گھنٹے قبل 2 گولیاں لیں۔ دودھ جس قدر خواہش ہو پیؑں کھانا نہ کھایں۔ (بشکریہ حازق)

8۔ ستاور اور دارچینی ہموزن لے کر کوٹ چھان لیں۔ کوزہ مصری دونوں کے وزن کے برابر علیحدہ کوٹ کر شامل کری۔ صبح شام 3-3 گرام دودھ کے ساتھ۔ 40 یوم تک استعمال کریں۔

9۔ ایک پاؤ سفید موصلی لے کر پیس لیں اور اس سفوف کے 2 چمچ ایک پاؤ یا آدھا لیٹر دودھ جتنا آپ پی سکیں میں ابال لیں یہاں تک کہ گاڑھا ہو جاۓ، اتار کررکھ دیں جب نیم گرم ہو تو مناسب مقدار میں شہد ڈال کر رکھ دیں یہ دھی کی طرح جم جاۓ گا۔ صبح نہار منہ چمچ کے ساتھ کھایں۔

10- عقرقرحا، موچرس، موصلی سیاہ، بہو پھلی، اندرجو، گوگھرو (بھکھڑا)، کشتہ بیخ مرجان، گلوۓ، لسوڑیاں، کونج، اوٹنگن، بلگری، تخمِ سنگھاڑا، کبابہ مصطگی رومی۔ سب کو ہموزن علیحدہ علیحدہ کوٹ چھان لیں۔ سب کو مکس کر کے اتنی ہی مقدار میں دیسی کھانڈ ملا لیں۔ پھر شہد ڈال کر چنے برابر گولیاں بنا لیں۔ صبح شام 1 گولی دودھ کے ساتھ کھایں۔ جریان، احتلام، سرعتِ انزال میں مفید ہے۔

11- کیکر کی کچی پھلیاں 5 تولہ لے کر گاۓ کے دودھ میں پکا کر کھویا ماریں۔ اس میں الایؑچی مصری ڈال کر 1 تولہ صبح شام استعمال کریں۔

12- موصلی سفید اور سیاہ 5-5 تولہ کوٹ چھان لیں۔ ہموزن مصری پیس کر ڈال لیں۔ مقدار خوراک 5 ماشہ روزانہ۔

13- کوار گندھل کا گودا پاؤ بھر، موصلی سفید 1 تولہ باریک کوٹ لیں، مصطگی کو علیحدہ کوٹ لیں۔ گاۓ کے ایک سیر دودھ میں پکا کر کھویا مار لیں۔ یا پھر گاۓ کے گھی میں بھون لیں۔ 2 چھٹانک روزانہ صبح ناشتے یں لیں۔

14- سپرم زیادہ کرنے کے لیے یہ کھیر بنایں۔ چاروں مغز 4 تولہ، خرونچی، مغز بادام و پستہ، دار چینی، ثعلب ستاور، کونج کے بیج، موصلی سفید، سونف، دال ماشی گھی میں بھنی ہویؑ، بھوسی اسپغول ہر ایک 1 تولہ۔ زعفران، عنبر، کستوری ہر ایک 3 ماشہ۔ تمام ادویات کا اہتمام سے سفوف بنا کر 1 تولہ لیں اور ڈیڑھ پاؤ گاۓ کے دودھ میں نرم آنچ پر پکایں۔ جب کھیر سی بن جاۓ تو اس میں گاۓ کا گھی1 تولہ ملا کر کھایں۔ دبلے موٹے، چہرہ سرخ اور دیرج بہت زیادہ پیدا ہوتا ہے۔ گاڑھا ہو جاتا ہے۔ سرعت انزال کے لیے بھی نافع ہے۔ (کتاب سرعتِ انزال از پنڈت ٹھاکر شرما)

15- نہایت آسان اور سستا علاج ہے۔ 6 ماشہ موصلی سفید ڈیڑھ پاؤ گاۓ کے دودھ میں شکر ڈال کر پکایں جب گاڑھا ہو جاۓ تو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر کے کھایں۔

16- معجونِ خاص: مازو سبز، موصلہ سنھبل، موصلی سفید و سیاہ، مصطگی، خار خشک خورد، کمرکس، گل سپاری، گل دھارا، گل پستہ، گوند ببول بریاں، بنسلوچن اصلی، بہمن سرخ، بہمن سفید، تخم تلمکھانا، پوست کوکنار، مغز تخم کوچ بریاں، دانہ الایؑچی خورد، چکنی چھالیہ، بوپھلی، کزماج، مغز تخم املی، ہر ایک 1 تولہ۔ ثعلب مصری، شقاقل مصری ہر ایک 2 تولہ سفوف تیار کریں۔ شکر 3 پاؤ اور شہد 1 پاؤ کا قوام تیار کریں۔ اور ملا کر معجون بنا لیں۔ صبح شام 1-1 تولہ ہمراہ گاۓ کا دودھ۔ سرعت انزال، جریان، احتلام، رقتِ منی، ضعفِ باہ کیلیۓ خاص ہے۔ (کتاب جنسی امراض از ڈاکٹر مجید احمد ناروی)

17- حبِ ممسک: شنگرف رومی، جایؑفل، عاقرقرحا، افیون خالص سب عموزن لے کر کوٹ چھان کر دال مونگ برابر گولیاں بنا لیں۔ مباشرت سے ڈیڑھ گھنٹا قبل گاۓ کے گرم دودھ کے ساتھ۔

سرعتِ انزال (از بشیر احمد علوی)

اس میں امساکی ادویات دی جایؑں۔ امساک سے مراد ہی روکنا کے ہیں۔  اس میں انزال کو تادیر روکنا مقصود ہوتا ہے۔ جیسا کہ پہلے بیان کیا گیا ہے کہ سرعتِ انزال کا علاج مشکل ہوتا ہے۔ لہزا کشتہ جات سے مدد لی جاۓ گی۔

  1. اکسیر براۓ سرعتِ انزال: کشتہ سونا مکھی، کشتہ چاندی، کشتہ سیپ۔ ہموزن لے کر مکس کر لیں۔ مقدار خوراک نصف رتی صبح شام۔

  2. تریاق براۓ سرعتِ انزال: جن کو کشتہ سے ڈر لگتا ہے وہ یہ آزمایں۔ ریٹھا 1 تولہ، کشنیز خشک 3 تولہ، زیرہ سیاہ 1 تولہ، گوند کیکر 3 تولہ، چنے برابر گولیاں بنا لیں۔ مقدار خوراک: 1 گولی صبح شام۔

  3. میٹھایؑ براۓ سرعتِ انزال: مغز بادام 2 چھٹانک، مربہ گاجر 4 چھٹانک، مٹھایؑ پیٹھا 4 چھٹانک ۔ پہلے پیٹھا اور میٹھایؑ کوٹ لیں پھر اس میں مغز بادام شامل کریں۔ مقدار خوراک: 1 تولہ صبح شام۔

  4. حبوب براۓ سرعتِ انزال: انزروت 1 تولہ، لوبان 1 تولہ، کف دریایؑ 2 تولہ، ورق نقرہ 2 ماشہ۔ انزروت اور لوبان کو پیس لیں۔ پھر اس میں ورق کھرل کریں۔ پھر کف دریایؑ ملا کر کھرل کریں۔ چنے برابر گولیاں بنا لیں۔ مقدار خوراک: 1 گولی صبح شام ہمراہ آب سادہ۔

  5. سونا مکھی براۓ سرعتِ انزال: سونا مکھی ڈیڑھ تولہ، پارہ ڈیڑھ تولہ۔ دونوں کو شیر مدار میں 4 گھنٹے کھرل کرنے کے بعد غلولہ سا بنا لیں۔ 3 تولہ ریوند چینی کا سفوف اوپر نیچے دے دیں اور تین سیر اپلوں کے درمیان رکھ کر آگ دیں۔ غلولہ باہر سے سفید اندر سے سیاہ ہو گا۔ باریک پیس لیں۔ مقدار خوراک: 1 چاول سے 1 رتی مکھن میں رکھ کر کھلایں۔

  6. ممسک طلاؑی: خالص تولہ 3 ماشہ لے کر باریک ورق بنا کر آتشی شیشی میں ڈالیں۔ اس میں گندھک کا تیزاب اس قدر ڈالیں کہ تر ہو جاۓ۔ اسے 1 سیر اپلوں کی آگ دیں۔ سونا کشتہ ہو جاۓ گا۔ اس کشتہ میں افیون، مشک، اسگندھ ناگوری ہر ایک 3 ماشہ باریک کرکے ملا دیں اور سیاہ مرچ برابر گولیاں بنا لیں۔ مقدار خوراک: 1 گولی نہار منہ مکھن کے ساتھ۔

  7. ممسک پیڑے: ریش برگد 1 سیر، پانی 2 سیر، خوب جوشاکر مہر کر لیں۔ پھر زلال لے کر ہموزن دودھ گاۓ ملاکر خوب جوشاکر کھویا بنا لیں۔ چینی باریک پیس کر شامل کریں اور پیڑے بنا لیں۔

  8. امساکی: شنگرف رومی، لوبان کوڑیہ، کافور، افیون ہر ایک 1 تولہ، تمام ادویہ کو خوب کھرل کرکے یکجان کرلیں۔ چنے برابر گولیاں بنا کر رکھ لیں۔ وقتِ خاص سے 2 گھنٹہ قبل 1 گولی ہمراہ دودھ کھایں۔

  9. حبِ ہندی خاص: شنگرف، جوزبوا، عاقر قرحا، افیون خام ہر ایک ساڑھے تین ماشہ۔ کوٹ چھان کر 21 گولیاں بنا لیں۔ 2 گھنٹہ قبل پان میں رکھ کر کھایں۔

  10. حبِ ممسک نقرؑی: کشتہ جاندی ساڑھے 4 ماشہ، زعفران، جاوتری، ریگ ماہی ہر ایک ڈیڑھ تولہ، کستوری ڈیڑھ ماشہ، جایؑفل، سمندرسوکھ ہر ایک 9 ماشہ، زہرمہرہ املی 1 ماشہ۔ سب کو پیس کر پان کے پانی سے چنے برابر گولیاں بنا لیں۔ مقدار خوراک: 1 گولی صبح شام پانی کے ساتھ۔

  11. حبِ سنگرفی: سنگرف، مصطگی رومی، عاقرقرحا، افیون، مغز تخم تمرہندی سونٹھ، اسگندھ ہر ایک 1 تولہ، چنے برابر کوٹ کر گولیاں بنا لیں۔ 1 گولی 2 گھنٹہ قبل استعمال کریں۔

  12. سفوفِ امساک: مغزتخم کونچ (اصلی اقاقیہ)، تالمکھانہ دونوں ہموزن لے کر سفوف بنایں۔ 3-6 ماشہ دودھ کے ساتھ کھایں۔

  13. چندرکاشا گولیاں: سلاجیت 15 تولہ، ست پھلی ببول خام، مغز تخم کونچ (اصلی اقاقیہ)، مغز تخم املی 10 تولہ، ست برگ برگد، اجواین خراسانی ہر ایک 5 تولہ، کشتہ سہ دھاتہ(پوست خشخاش والا) 10 تولہ، تالمکھانہ 5 تولہ، کشتہ فولاد 50 آتشہ 5 تولہ، کافور 5 تولہ، تخم دھتورہ سوا تولہ۔ نہایت باریک کر کے چنے برابر گولیاں بنا لیں۔ 2 گولی صبح شام دودھ کے ساتھ۔


2. احتلام (Nucturnal Emission)

اطباء اس مرض کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں جب کہ صورتِ حال اتنی بھی بری نہیں ہے۔ اسکو انگریزی میں سیکس ڈریم بھی ہا ویٹ ڈریم بھی کہتے ہیں۔ مردوں اور عورتوں دونوں میں مادہ خارج ہوتا ہے۔ یاد رکھیں مرد میں جب بھی انزال ہو گا مادہ تولید (Sperms) خارج ہوں گے جبکہ عورتوں میں بیضہ (Eggs) صرف خاص دنوں میں ہی خارج ہوتا ہے۔ مردوں میں خواب میں ہی ہو جاتا ہے اور اکثر اوقات پتا بھی نہیں چلتا جبکہ عورتوں میں مادہ خارج ہونے کے دوران کچھ غنودگی طاری ہو جاتی ہے جس سے انکو Orgasm ہو کر احتلام ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق کل خوابوں کی تعداد میں سے احتلام یا جنسی خوابوں کی تناسب 8٪ ہے۔  بعض ٹین اجرز میں احتلام کی شرع زیادہ ہوتی ہے۔ مردوں میں زیادہ ہوتا ہے۔ احتلام کسی کو کم کسی کو زیادہ ہوتا ہے۔

دینا میں سب سے زیادہ انڈونیشیا کے لوگوں کو احتلام سے واسطہ پڑتا ہے۔ انڈونیشیا کے24 سال کے اوسط مردوں میں 97٪ لوگوں میں احتلام ہوتا ہے۔ بلوغت کے بعد کسی بھی عمر میں احتلام ہو جاتا ہے۔ اگر روزانہ ہو تو اسکو ایک مرض کہیں گے۔ ۔ دنیا کے 83٪ مردوں میں انکی زندگی میں کبھی نہ کبھی احتلام ضرور ہوتا ہے۔ دوران احتلام Orgasm اکیلا بھی ہو سکتا ہے جس میں یہ ضروری نہیں کہ مادہ تولید خارج بھی ہو۔ احتلام ایک جایؑز طریقہ ہے جس کے زریعے مادہ تولید خارج ہوتا ہے۔ اسکی دو اقسام ہیں ایک طبعی جس میں سوتے کی حالت میں ہفتے میں 2-3 بار ہو جاتا ہے اس پتا چلتا ہے کہ مرد شادی کے لایؑق ہے۔ جن کو 2 بار سے زیادہ احتلام ہو جاۓ انکو شادی میں دیر نہیں کرنی چاۓ۔ دوسری غیر طبعی حالت جس میں زکاوتِ حس، کمزوری، مادہ تولید کا پتلا ہونا یا ان عوامل کی وجہ سے احتیلام ہو جانا جو نیچے اسباب میں لکھے ہیں۔

اسباب

اسکی علامات جریان سے ملتی جلتی ہیں۔ تادیر مباشرت یا کسی قسم کے جنسی عمل سے باز رہنا۔ شدید یا تیز خوراک کھانا، جریان، مادہ تولید کا پتلا ہونا یا زیادہ بننا۔ فاصد خیالات، جنسی تحریک والے لٹریچرز، عورتوں اور جماع کے بارے سوچتے رہنا، شدید بدھضمی، گیس قبض اور رات کو سوتے وقت دودھ پینا۔ شراب نوشی وغیرہ۔

غزا و پرہیز

سبب کے مطابق علاج کریں۔ نسبتاً سرد خوراک کھایں۔ جن کو بہت مسؑلا ہو وہ خشک دھنیا اور چینی یا شکر مکس کر کے چند دن کھا کر دیکھیں۔ رات کو دودھ ہرگز نہ پیؑیں۔ عضوِ تناسل کو سرد پانی سے دھویا کریں۔

علاج

1۔ قبض ہو تو قرص ملین 2-3 عدد گرم دودھ کے ساتھ لیں۔ ترنجبین آدھ سیر کو رات پانی میں بھگو دیں۔ صبح کو گاۓ کے دودھ 2 سیر میں پکایں اور خمیرہ کی طرح بنا لیں۔ روزانہ صبح کو 1 تولہ کھلا کر ہمراہ گاۓ کے دودھ میں پاؤ مصری ملا کر دیں۔ (بشکریہ حازق)

2- بہمن سفید 1 تولہ، بہمن سرخ 1 تولہ، سبوس اسپغول 5 ماشہ، صمغ عربی 6 ماشہ، مغز تمرہندی بریاں 1 تولہ، ثعلب مصری 1 تولہ۔ سب اشیاء کو کوٹ چھان کر مصری ہموزن ملا کر صبح شام 7 ماشہ ہمراہ پاؤ گاۓ کے دودھ کے ساتھ دیں۔ اور جو دوایؑں جریان والی ہیں ان میں سے بھی دے سکتے ہیں۔

3- کیکر کی کچی پھلیاں 5 تولہ لے کر گاۓ کے دودھ میں پکا کر کھویا ماریں۔ اس میں الایؑچی مصری ڈال کر 1 تولہ صبح شام استعمال کریں۔

4- موصلی سفید اور سیاہ 5-5 تولہ کوٹ چھان لیں۔ ہموزن مصری پیس کر ڈال لیں۔ مقدار خوراک 5 ماشہ روزانہ۔

5- کوار گندھل کا گودا پاؤ بھر، موصلی سفید 1 تولہ باریک کوٹ لیں، مصطگی کو علیحدہ کوٹ لیں۔ گاۓ کے ایک سیر دودھ میں پکا کر کھویا مار لیں۔ یا پھر گاۓ کے گھی میں بھون لیں۔ 2 چھٹانک روزانہ صبح ناشتے یں لیں۔

6- سنگرف رومی 1 تولہ لے کر کھرل میں شیر مدار 1 پاؤ تھوڑا تھوڑا ڈال کر کھرل کرتے جاییؑں۔ جب تمام دودھ خشک ہو جاۓ تو دھوپ مین ٹکیہ رکھ کر خشک کریں۔ اسکے بعد مٹی کے دو پلاؤں کے درمیان رکھ کر مٹی کے ساتھ بند کریں اور بند کمرے میں پورا دن اپلوں کی ہلکی آگ دیں اور اگلے دن سرد ہونے پر دیکھیں دودھ کی طرح سفید ہوگا۔ بس کشتہ سنگرف تیار ہے۔ اب یہ کشتہ سنگرف 2 ماشہ، سلاجیت عمدہ ڈیڑھ تولہ، ورق طلا 40 عدد۔ سب کو کھرل میں ڈال کر روغن سونف درجہ اول میں صبح سے شام تک کھرل کریں اور کالی مرچ برابر گولیاں بنا لیں۔ نامردی تو ایک طرف، جریان، احتلام، کمزوریؑ اعصاب، ضعفِ قلب، کمی خون، دمہ بلغمی کے لیے جادواثر دوا ہے۔ (حکیم سیف اللہ سیکھو)

3- جریانِ مزی

انگریزی میں مزی کو semen کہتے ہیں اور یہ منی کے خلیات کو تازہ اور زندہ رکھتی ہے۔ اس مادہ  کی وجہ سے منی sperm کے خلیات آگے حرکت کرتے ہوۓ بیضہ تک پہنچ پاتے ہیں۔ یہ کویؑ مرض نہیں ہے عام طور پر قبض یا پاخانہ کی رگڑ سے یا بدہضمی سے سفید رطوبت نکلتی ہے جوکہ لیسدار نہیں ہوتی جبکہ منی لیسدار ہوتی ہے۔ لہزا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ صرف قبض یا معدہ کا علاج کریں اور ساتھ سفوفِ مغلظ کا استعمال کریں۔ عام سادہ لوگ اسے جریان سمجھ لیتے ہیں جبکہ یہ وہ مرض نہیں ہے۔

ایک مشہور صحابی رسولﷺ کو قطرے گرنے کی شکایت ہو گیؑ تو مسؑلہ آپکو بیان کیا گیا۔ آپ نے ارشاد فرمایا کہ عضو کو دھوکر کپڑوں پر پانی چھڑک لیا جاۓ اور وضو کر لیا جاۓ۔ (مسلم)۔ ویسے بھی یہ منی نہیں مزی ہوتی ہے جو کہ ناپاک نہیں جیسا پیشاب ہوتا ہے۔

4۔ جریان منی

پروفیسر ارشد جاوید کی کتاب “رہنماۓ نوجوانی” کے بقول نیم حکیم اسے بہت ہی خطرناک بیماری خیال کرتے ہیں اور نوجوان انکے چکر میں پڑ کر علاج پر ہزارورں خرچ کرڈالتے ہیں۔ جبکہ پروفیسر صاحب کہتے ہیں کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ کویؑ بیماری ہی نہہں ہے بلکہ یہ urethral glands گلینڈ سے نکلی والی رطوبت (میوکس) ہے جو عموماً اس وقت نکلتا ہے جب فرد پیشاب یا پاخانہ کے لیے زور لگاتا ہے۔ بعض نوجوان پیشان کے بعد قطرے گرنے کی شکایت کرتے ہیں یہ سپرم نہیں ہوتی بلکہ پراسٹیٹ یا urethral غدود کی رطوبت ہوتی ہے اور سپرم کے گزرنے سے قبل پیشاب کی تیزابی نالی کو تیزابی نہیں رہنے دیتی ورنہ تو نطفے مر جایں۔ اسکے علاوہ اگر پیشاب کرنے کے بعد عضو اور مقعد کے درمیان والی جگہ کو تھوڑا دبا لیا جاۓ تو زائد قطرے نکل جاتے ہیں اور طہارت بھی ہو جاتی ہے۔

اس مرض میں منی پتلی ہو کر یا تحرکی پکڑ کر تھوڑی تھوڑی خارج ہوتی رہتی ہے۔ یہ بھی بعض اوقات کیفیت میں آتی ہے۔ اس کے اسباب درج زیل ہیں۔

اسباب

  • بڑھی یویؑ جنسی خواہش
  • تادیر جنسی تعلق سے پرہیز
  • منی کا زیادہ بننا یا جوش مارنا
  • گرم و تحریک دینے والی خوراک و لٹریچر
  • کثرتِ جلق سے منی کا پتلا ہو جانا
  • بری گندی صحبت میں بیٹھنا
  • بوس و کناز
  • احتلام کی کثرت
  • بد ہضمی، گیس، قبض

علاج

اکثر جو ادویات اور پرہیز جریان میں ہوتے ہیں تقریباً وہی احتلام میں بھی ہوتے ہین۔

سنگرف رومی 1 تولہ لے کر کھرل میں شیر مدار 1 پاؤ تھوڑا تھوڑا ڈال کر کھرل کرتے جاییؑں۔ جب تمام دودھ خشک ہو جاۓ تو دھوپ مین ٹکیہ رکھ کر خشک کریں۔ اسکے بعد مٹی کے دو پلاؤں کے درمیان رکھ کر مٹی کے ساتھ بند کریں اور بند کمرے میں پورا دن اپلوں کی ہلکی آگ دیں اور اگلے دن سرد ہونے پر دیکھیں دودھ کی طرح سفید ہوگا۔ بس کشتہ سنگرف تیار ہے۔ اب یہ کشتہ سنگرف 2 ماشہ، سلاجیت عمدہ ڈیڑھ تولہ، ورق طلا 40 عدد۔ سب کو کھرل میں ڈال کر روغن سونف درجہ اول میں صبح سے شام تک کھرل کریں اور کالی مرچ برابر گولیاں بنا لیں۔ نامردی تو ایک طرف، جریان، احتلام، کمزوریؑ اعصاب، ضعفِ قلب، کمی خون، دمہ بلغمی کے لیے جادواثر دوا ہے۔ (حکیم سیف اللہ سیکھو)


جنسی مسایؑل مردانہ

5۔ نامردی (Impotence)

نامردی کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں۔ یہ پیدایؑشی بھی ہو سکتی ہے اور بقیہ عمر میں کسی حادثہ یا اپنی غلطی سے بھی ہو سکتی ہے۔ جنسی کمزوری بڑھ کر آگے نامردی بن سکتی ہے۔ نامردی سے مراد یہ ہے کہ آلہ تناسل صیح طرح ایستادہ نہیں ہو پاتا اور مرد کو دخول کے وقت شرمندگی ہوتی ہے یہ زیادہ دیر تک تناؤ نہیں رہتا۔ یہ ضروری نہیں کہ نامردی میں اولاد نہیں ہوتی۔ کیونکہ اولاد پیدا کرنے کا تعلق مادہ تولید (sperms) سے ہے۔ اسے انگریزی میں Erectile Dysfunction بھی کہتے ہیں۔ عورتوں میں اسے بانجھ پن کہتے ہیں۔ نامردی کے الٹ ایک بیماری persistent arousal syndrome  بھی ہے۔ جس میں انتشار کافی دیر تک بغیر کسی طلب یا تحریک کے رہ سکتا ہے۔ زیادہ تر نفسیاتی نامردی ہوتی ہے۔

علامات: نا مکمل یا مطلق استادگی حاصل نہیں ہوتی، مریض شرمندہ اور احساسِ شرمندگی میں زندگی گزارتا ہے۔

اسباب: خون کی شریانوں کا تنگ ہونا، شوگر کا مرض، ہارمون کا بگاڑ، antidepressant کا بکثرت استعمال، خون میں نیکوٹین کی زیادتی، مرکزی عصبی نظام میں خلل، قضیب کے نرم بافتوں میں بگاؑڑ، شدید زھنی دباؤ، دماغی خلل، گردے فیل ہونا، بڑھاپا، زیابیطیس، پوٹاشیم اور نایؑٹرک آکسایؑڈ کی کمی، پینے والے پانی میں ارسینک کی زیادتی، فالج، ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ، انگریزی ادویات کے اثرات، بعض اوقات نفسیاتی وجہ بھی بن جاتی ہے۔ سگریٹ نوشی سے شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں جو کہ دورانِ خون میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں۔

غزا و پرہیز: سبب کے مطابق کریں۔ اسی خوراک کھایں جو تازہ خون بناۓ اور چلاۓ۔ اس کے علاوہ پوٹاشیم، فولاد، نایؑٹرک آکسایڈ والی خوراک کھاٰیں اور تازا پانی پیؑں۔

علاج

1۔ موصلی سفید ایک سیر دس سیر دودھ میں ابالیں۔ جب دودھ خشک ہو جاۓ تو پاؤ بھر دیسی گھی میں بھون لے۔ اب 30 سیر چینی کا قوام تیار کریں اور مندرجہ بالا کھویا ڈال دیں۔ مندرجہ زیل ادویات بھی باریک پیس کر ڈال دیں۔ گوند کیکر،  ناریل، مغز بادام، چرونچی، جایؑفل، لونگ، کیسر، چب، چھڑ، کونج بیج، دارچینی، الایؑچی خورد، ناگ کیسر، پترج، سونٹھ، مرچ سیاہ، پیپل، جاوتری،  ہر ایک 9 ماشہ۔ ان کشتہ جات میں سے جو ملے ملا لیں۔ کشتی چاندی مرجان قلعی فولاد۔ 3 تولہ کے لڈو بنا لیں۔ روزانہ ایک لڈو تازہ دودھ کے ساتھ کھایں۔ نامردی کے ساتھ ساتھ ضعفِ باہ، ضعفِ جسم و معدہ، مادہ تولید کا پتلا ہونا میں مفید ہے۔

2۔ کونج بیج 16 تولہ پانی میں بھگو دیں بعد ازاں چھلکا اتار کر پانی کو سکھا لیں۔ باریک کرکے کوٹ چھان لیں۔ اس سفوف کو 1 سیر دودھ میں نرم آنچ پر پکایں حتیٰ کہ کھویا ہو جاۓ پھر دیسی گھی میں بھون لیں۔ موصلی سفید 16 تولہ، اجوایؑن خراسانی 8 تولہ، بیج دھتورہ سیاہ 1 تولہ، بیج گاجر 6 تولہ، خشخاش 16 تولہ۔ 2-2 تولہ یا 4-4 تولہ کے لڈو بنایں۔ روزانہ ایک لڈو رات کو دودھ کے ساتھ کھایں۔ اور خدا کی قدرت دیکھیں۔ جو لوگ سرعتِ انزال کی ہمیشہ شکایت کرتے ہیں ایک ماہ استعمال کر کے دیکھیں۔ یہ ممسک ہے اور نامردی کو دور کرتا ہے اس میں کشتہ قلعی، کشتہ فولا، کشتی ابرک تھوڑا تھوڑا ملا لیا جاۓ تو بہت مقوی باہ بھی ہو جاۓ۔ (اسکے اجزاء کی تحقیق کرو)

3۔ انگریزی میں ویاگرا سے علاج کرتے ہیں۔ یہ نیلے رنک کی ایک خاص گولی ہوتی ہے اسی رنگ کی وجہ سے بلئو تیبلیٹ کے نام سے بھی مشہور ہے۔  اصل میں Pfizer کمپنی شورع میں دل کے لیے دوا بنانے کی کوشش کر رہی تھی۔ تو انہوں نے دیکھا کہ ویاگرا خون کی نالیوں کو پھیلا دیتی ہے جس سے دورانِ خون رواں ہوجاتا ہے۔ اور کلاٹنگ (Clotting)  کا علاج کیا جاتا ہے۔ مگر اس سے خون کا دباؤ زیادہ تر آلہِ تناسل کی طرف رہتا ہے۔ یہ بھی اچانک دریافت ہوا تھا۔ اس وجہ سے Pfizer کمپنی نے کروڑوں ڈالر کماۓ۔ بہرحال اسکے بھی سایؑڈ افیکٹ ہیں۔ سب سے مشہور sildenafil ہے۔

4- پینس پمپ (penis pump) سے بھی وقتی استادگی حاصل کی جا سکتی ہے۔ مگر اس کے لیے بھی تھوڑی مقدار میں امساکی ہا انتشار پیدا کرنے والی ادویات دینی چایں۔

5- پینایؑل پروستھسزز (penile prosthesis) میں قضیب کے اندر ایک فولادی سلاخ ڈال دیتے ہیں  جس سے تناؤ حاصل ہو جاتا ہے۔

6- کیکر کی کچی پھلیاں 5 تولہ لے کر گاۓ کے دودھ میں پکا کر کھویا ماریں۔ اس میں الایؑچی مصری ڈال کر 1 تولہ صبح شام استعمال کریں۔

7- موصلی سفید اور سیاہ 5-5 تولہ کوٹ چھان لیں۔ ہموزن مصری پیس کر ڈال لیں۔ مقدار خوراک 5 ماشہ روزانہ۔

8- کوار گندھل کا گودا پاؤ بھر، موصلی سفید 1 تولہ باریک کوٹ لیں، مصطگی کو علیحدہ کوٹ لیں۔ گاۓ کے ایک سیر دودھ میں پکا کر کھویا مار لیں۔ یا پھر گاۓ کے گھی میں بھون لیں۔ 2 چھٹانک روزانہ صبح ناشتے یں لیں۔

9- اگر سپرم کم ہوں اور ان میں حرکت بھی کم ہو تو یہ نسخہ استعمال کریں۔ تالمکھانہ، بیج بند، ٹخم آٹنگن ہر ایک 10 گرام، ثعلب مصری، شفاقل مصری، سفید موصلی، سیاہ موصلی ہر ایک 20 گرام، پھول مکھانہ 40 گرام، سنگھاڑا خشک 40 گرام، کمرکس 60 گرام، مصری 250 گرام۔ سب کو نہایت باریک پیس کر کوٹ چھان لیں۔ صبح اور دوپہر 9 گرام سفوفِ ملغظ ہمراہ گاۓ کا دودھ الایچؑی ڈال کی لیں۔

10- سنگرف رومی 1 تولہ لے کر کھرل میں شیر مدار 1 پاؤ تھوڑا تھوڑا ڈال کر کھرل کرتے جاییؑں۔ جب تمام دودھ خشک ہو جاۓ تو دھوپ مین ٹکیہ رکھ کر خشک کریں۔ اسکے بعد مٹی کے دو پلاؤں کے درمیان رکھ کر مٹی کے ساتھ بند کریں اور بند کمرے میں پورا دن اپلوں کی ہلکی آگ دیں اور اگلے دن سرد ہونے پر دیکھیں دودھ کی طرح سفید ہوگا۔ بس کشتہ سنگرف تیار ہے۔ اب یہ کشتہ سنگرف 2 ماشہ، سلاجیت عمدہ ڈیڑھ تولہ، ورق طلا 40 عدد۔ سب کو کھرل میں ڈال کر روغن سونف درجہ اول میں صبح سے شام تک کھرل کریں اور کالی مرچ برابر گولیاں بنا لیں۔ نامردی تو ایک طرف، جریان، احتلام، کمزوریؑ اعصاب، ضعفِ قلب، کمی خون، دمہ بلغمی کے لیے جادواثر دوا ہے۔ (حکیم سیف اللہ سیکھو)

11- سرجری کے زریعے ایک یا دو پھولنے والی نالیاں عضو میں ڈال دی جاتی ہیں۔ جسکو انگریزی میں prosthesis کہتے ہیں۔ اسکا فایؑدے سے زیادہ نقصان ہوتا ہے۔

نفسیاتی نامردی کی تفصیل یہاں دیکھیں


چونکہ معلومات طویل ہو گیؑ ہیں تو عورتوں کی بیماریوں کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں۔

جبکہ دیگر مردانہ جنسی بیماریوں کی تفصیل جاننے کے لیے اوپر کلک کریں۔

دیگر ٹیکنالوجیز کے لیے نیچے دیکھیں

جنسی مسایؑل (مردانہ و زنانہ)

5 hormone saliva test kit

جنسی مسایؑل (مردانہ و زنانہ)

DNA Test Kit

جنسی مسایؑل (مردانہ و زنانہ)

pH_Test_Strips_for_Urine_and_Saliva

جنسی مسایؑل (مردانہ و زنانہ)

Semen Detection Kit

جنسی مسایؑل (مردانہ و زنانہ)

Sperm Checker

جنسی مسایؑل (مردانہ و زنانہ)

iFertracker – ovulation prediction

جنسی مسایؑل (مردانہ و زنانہ)

Female Fertility Days Temperature

جنسی مسایؑل (مردانہ و زنانہ)

Broaden undersized breasts

جنسی مسایؑل (مردانہ و زنانہ)

Pain of menstrual cramp


ماخوذ

  • وکی پیڈیا
  • حاذق از حکیم اجمل خان
  • حکیم سیف اللہ سیکھو

Comments are Closed