منہ کا کینسر Oral Cancer

منہ کا کینسر Oral Cancer میں منہ، ہونٹ، زبان، گال، دہن منہ، گلہ، تالو غرض منہ کے کسی بھی علاقے میں کینسر کے بے ترتیب اور بے قابو خلیات پیدا ہو سکتے ہیں۔ عورتوں کے مقابلے میں مردوں کو دوگنا ہوتا ہے۔ اور اسکی وجہ تمباکو نوشی ہے۔

منہ کا کینسر Oral Cancer

مفید معلومات

  • 50 سال سے اوپر کے افراد میں زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
  • 2014 میں امریکہ میں 40،000 افراد اس کینسر میں مبتلا ہوۓ۔
  • 25٪ ان میں سے وہ لوگ ہیں جو سگریٹ نہیں پیتے مگر کھبی کھبار شراب نوشی کرتے ہیں۔
  • 19٪ لوگوں کا علاج ہی نہیں ہو پاتا۔

علامات

  • متاثرہ جگہ کا سخت ہو جانا یا سوجن، ابھار، مسہ، سپاٹ، گھڑھا وغیرہ بن جاتا ہے۔
  • متاثرہ حصہ سے بغیر وجہ کے خون رسنا۔
  • متاثرہ حصہ کا سن یا بے حس ہو جانا۔
  • چہرے پر درد کے اثار۔
  • کھانے پینے میں تکلیف۔
  • گلہ خراب، آواز خراب ہو جانا۔
  • وزن می کمی۔

تشخیص

معالجِ دندان اسکا معایؑنہ کرتا ہے اسکے بعد متعلقہ علاقہ کی بایؑوپسی کی جاتی ہے۔ اسکے علاوہ تیز روسنی میں ایک آیؑنہ لے کر خود تشخیصی کا عمل کریں۔ مگر خیال رہے کہ بعض اوقات بہت چھوٹا سا کینسر کا سپاٹ نظر نہیں آتا۔ اسکے علاوہ OScan کو موبایؑل فون کے کیمرے کے آگے لگا کر چیک کیا جاتا ہے۔

وجوھات

  • تمباکو نوشی (سگریٹ) کرنے والوں کو 6 گنا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
  • نسوار، گٹکا وغیرہ کھانے والوں کو 6 گنا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
  • شراب نوشی کرنے والوں کو 6 گنا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
  • خاندان میں کسی کو ہو چکا ہو۔
  • HPV وایؑرس کی وجہ سے اور یہ زیادہ تر Oral Sex کی وجہ سے ہوتا ہے۔

غزا و پرہیز

اسباب کے مطابق علاج کریں۔ مناسب خوراک کا خیال رکھیں۔ بچاؤ کے لیے پھل، سبزیاں اور وٹامن زیادہ مقدار میں کھایں اور سورج کی دھوپ میں کم نکلیں۔

علاج

  • کسی بھی کینسر کا کامیاب علاج کے لیے قوتِ مدافعت بڑھایؑ جاتی ہے۔ اس کے لیے انگریزی ادویات میسر ہیں جنکا سایؑڈ افیکٹ بھی کم ہیں۔
  • دیسی ادویات اور طریقہ علاج بھی امینوتھراپی کے لیے اختیار کۓ جا سکتے ہیں۔
  • دیگر انگریزی طریقہ علاج وہی ہیں جو باقی کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ جیسے کہ سرجری، کیموتھراپی، ریڈیشن

 

جدید آلات اور ٹیکنالوجی

منہ کا کینسر Oral Cancer

Prakash’s_oral_cavity_scanner

 

منہ کا کینسر Oral Cancer

Zerrow House

 

 

 


ماخوز

  • WEBMD.COM

Comments are Closed