انزال کے مسایؑل Anejaculation

نفسیاتی نامردی

دراصل جنسی خواہشات دماغ کے تابع ہوتی ہیں اور دماغ پر کسی چیز کے اثرات ہوں تو وہ نفسیاتی وجہ بن جاتی ہے۔ جبکہ نفسیاتی وجوھات میں درج زیل اثرات نوٹ کیے جاتے ہیں اور یہی وجوھات عارضی نامردی کی وجہ ہوتی ہیں۔

  • بیوی کی پاکیزگی کا خیال
  • سرمندگی کا احساس
  • بچوں کا خوف
  • کسی اور کے عشق میں ڈوبا ہوا مرد
  • پہلی رات کی کبھراہت و تھکاوٹ سے جلد انزال ہو جانا
  • مجرد ہونا (جس نے ایک عرصہ سے جنسی فعل و سوچ ترک کر رکھی ہو)
  • خود لزتی کا شکار
  • عطایوں سے ڈرایا گیا شخص
  • رات کی کسی خاص وقت انتشار
  • بیوی کو ماں بہن کے روپ میں دیکھنا
  • کثرتِ مباشرت اور بوس و کنار
  • شراب و نشہ کا استعمال
  • ہم جنس پرست و جلق کے مریض
  • بعض اوقات بغیر کسی وجہ سے شادی شدہ اشخاص کے ساتھ وقتی طور پر ایسا ہو جاتا ہے
  • دماغی امراض و کمزوری
  • کٹر مزہبیت و رہبانیت
  • پسند کی شادی نہ ہونا
  • خوراک و ضروری وٹامن اور معدنیات کی کمی
  • جنسی تعلیم کا فقدان

ان تمام عوارض کا علاج انسان اپنی سوجھ بوجھ اور مناسب رہنمایؑ سے کر سکتا ہے۔ سبب کے حساب سے علاج یا عمل کریں۔ کیونکہ بعض اوقات علاج کی نہیں دماغی سوچ کی مظبوطی چاۓ ہوتی ہے۔

انزال کا مسؑلہ Anejaculation

تحقیق سے ثابت ہے کہ دخول کے بعد 4۔5 اوسطاً لگتے ہیں۔ اس لیے اسکو سرعت انزال نہیں سمجھنا چاۓ۔ مگر Anejaculation میں انزال نہیں ہوتا۔ جسکو انگریزی میں (Anejaculation) کہتے ہیں۔ یہ مرض اس وقت لاحق ہوتا ہے جب پراسٹیٹ اور سیمینل نالی مل کر مزی کو قضیب میں سے باہر خارج نہیں کر دیتے۔ اس سے یہ ہرگز مراد نہیں کہ وہ مرد بچے پیدا نہیں کر سکتا۔ ایسے مرد میں دوسرے عام مردوں کی طرح سپرم پیدا ہوتے ہیں بس وہ انکو خارج نہیں کر پاتا۔ انزال کے مسایؑل Anejaculation حل کرنے کے لۓ دیسی طریقہ علاج بھی آزمایا جا سکتا ہے۔

اسکے علاوہ سماجی جہالت دیکھیں

انزال نہ ہونے یا نامکمل ہونے کی بے شمار وجوھات ہو سکتی ہیں۔ دردج زیل میں کچھ وجوھات پیش کی جاتی ہیں۔ طبی لحاظ سے نامردی ہی استادگی کی خرابی ہے جو کہ صیح انزال نہیں ہونے دیتی۔ اسکی دو اقسام کی جا سکتی ہیں ایک میں مرد میں کویؑ کمزوری تو نہیں ہوتی مگر نفسیاتی طور پر وہ حقوقِ مجامعت ادا نہیں کر سکتا زیادہ تر نامردی کے مریضوں میں نفسیاتی پہلو ہوتے ہیں۔ دوسری وجہ کسی سبب یا بیماری کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس مرض کو انگریزی میں Erectile Dysfunction یا نامردی بھی کہ سکتے ہیں۔

  • نامکمل انتشار (erection)
  • نفسیاتی وجوھات
  • احساسِ کمتری
  • پراسٹیٹ گلینڈ کی کمزوری
  • جسمانی و عضلاتی کمزوری
  • خوف و ڈر

انزال کے مسایؑل Anejaculation

انزال کے مسایؑل Anejaculation

Penis Stimulating Device

جریان، احتلام، سرعت انزال کی تفصیل جانیۓ

اسباب

  • حرام مغز کی چوٹ
  • مرکزی عصبی نظام کو متاثر کرنے والی بیماریاں
  • جنسی اعضاء کی کمزوری
  • خصیوں کے کینسر کی سرجری
  • سرجری کے زریعے جنسی اعضاء کے لمف نوڈز کو نکال دینا
  • سرجری جس سے مثانہ، پراسٹیٹ متاثر ہوا ہو
  • ھارمون اور نفسیاتی وجوھات

علاج

  • سب سے پہلے تو اسباب کے مطابق علاج کریں۔ اگر نفسیاتی وجہ یا وجوھات ہوں تو انکا علاج ہونا چاۓ۔ اس کے لیے کسی ماہر نفسیات سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
  • قوت بخش اور عضاۓ ریؑسہ کو طاقت والی اشیاء دیں اور ساتھ ھی اعلٰی ممسک ادویات دیں۔
  • افیون 4 رتی، سلاجیت 4 رتی، لونگ 2 تولہ، جایؑفل 1 عدد، جاوتری 2 عدد، زعفران 2 ماشہ، عنبر 3 ماشہ، مشک 1 ماشہ، کشتہ شنگرف 1 ماشہ، کشتہ سم الفار 1 ماشہ، کشتہ فولاد 1 ماشہ، کشتہ شاخ مرجان 1 ماشہ، کچلہ مدبر 1 ماشہ، کشتہ طلاء 1 ماشہ، سب کو یک جان کر کے چنے برابر گولیاں بنا لیں۔ 1 گولی روزانہ دودھ کے ساتھ۔ تھوڑا مہنگا نسخہ ہے اور بوقت ضرورت 2 گھنٹے پہلے بھی دے سکتے ہیں۔ (حکیم سیف اللہ سیکھو)
  • سنگرف رومی 1 تولہ لے کر کھرل میں شیر مدار 1 پاؤ تھوڑا تھوڑا ڈال کر کھرل کرتے جاییؑں۔ جب تمام دودھ خشک ہو جاۓ تو دھوپ مین ٹکیہ رکھ کر خشک کریں۔ اسکے بعد مٹی کے دو پلاؤں کے درمیان رکھ کر مٹی کے ساتھ بند کریں اور بند کمرے میں پورا دن اپلوں کی ہلکی آگ دیں اور اگلے دن سرد ہونے پر دیکھیں دودھ کی طرح سفید ہوگا۔ بس کشتہ سنگرف تیار ہے۔ اب یہ کشتہ سنگرف 2 ماشہ، سلاجیت عمدہ ڈیڑھ تولہ، ورق طلا 40 عدد۔ سب کو کھرل میں ڈال کر روغن سونف درجہ اول میں صبح سے شام تک کھرل کریں اور کالی مرچ برابر گولیاں بنا لیں۔ نامردی تو ایک طرف، جریان، احتلام، کمزوریؑ اعصاب، ضعفِ قلب، کمی خون، دمہ بلغمی کے لیے جادواثر دوا ہے۔ (حکیم سیف اللہ سیکھو)
  • اگر مسؑلہ شدید ہو تو اس میں مصنوعی طور پر سپرم لے کر رحم میں کسی انجیکشن کے زریعے ڈال دیتے ہیں۔ اسکو artificial insemination کہتے ہیں۔ اس میں کسی طرح قضیب کو تحریک دے کر سپرم حاصل کۓ جاتے ہیں۔ جنکا ریڑھ کی ہڈی کا اپریشن ہوا ہو اور انکا یہ مسؑلہ ایسے حل کیا جاتا ہے۔ اگر اس آلہ سے سپرم حاصل نہ ہوں تو electroejaculation نامی برقی آلہ سے مقصد پورا کیا جاتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ماخوذ

  • sex health matters
  • جنسی امراج اور اسکا علاج (حکیم سیف اللہ سیکھو)

 

Comments are Closed