جلد کا کینسر Skin Cancer

جلد کا کینسر Skin Cancer

جلد کا کینسر Skin Cancer – میلانوما

جلد کا کینسر Skin Cancer کی تین اقسام ہیں۔ پہلی بیسل سیل (basal cell cancer – BCC) وہ  قسم ہے جو سب سے عام، بغیر درد والی، ابھری ہویؑ اور چمکدار ہوتی ہے۔ دوسری قسم SCC جبکہ تیسری قسم میلانوما melanoma ہے جیسا کہ تصویر میں نمایاں ہے.

صرف عورتوں میں ہونے والے کینسرز

 

مفید معلومات

  • میٹل انڈسٹری میں کام کرنے والے مزدورں میں پھیپھڑوں کا کینسر کے چانس ہوتے ہیں۔ جن کارخانوں میں سنکھیا، کرومیم، نکل ہو وہاں مثانے کا کینسر ہو سکتا ہے۔ کیمیکل انڈسٹری میں جگر کا کینسر کلورین کے مرکب کے استعمال سے ہوتا ہے۔ زراعت پیشہ کیڑے مار ادویات کے کیمیکلز سے دیگر کینسرز میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ غریب ممالک میں ہیپاٹیٹس بی کی وجہ سے جگر کا کینسر ہو جاتا ہے۔
  • پہلی قسم BCC بہت آہستہ بڑھتی ہے اور شازونادر ہی آس پاس کے علاقے میں پھیلتی ہے نیز اموات بھی کم ہوتی ہیں۔
  • دوسری قسم SCC آس پاس کے علاقے میں پھیلتی ہے۔ اس پر کھرنڈ بھی بنتا ہے اور السر بھی بنا سکتی ہے۔
  • تیسری قسم میلانوما میں جلدی رنگ (پگمنٹ) خراب ہوا لگتا ہے۔ پہلی دونوں اقسام کا علاج نسبتاً آسان ہے۔
  • جلد کا کویؑ بھی کینسر ہو 90٪ میں الٹراوایؑلٹ وجہ ہے۔
  • امریکہ میں 90٪ جلدی کینسر کے مریضوں کا کامیاب علاج ہو جاتا ہے۔
  • پوری دنیا میں سب سے زیادہ جلدی کینسر میلانوما اسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پایا جاتا ہے۔
  • انگریزی دواسازی کے مطابق جلدی کینسر کا علاج یا بچاؤ وٹامن اور انٹی اکسیڈنٹس سے نہیں ہو سکتا۔
  • اگر کسی وجہ سے خلیہ کے مرکزہ کے جنیاتی حصے جینز کو نقصان پہنچے تو کینسر کا خطرہ ہوتا ہے۔

صرف عورتوں میں ہونے والے کینسرز

تشخیص

بایؑوپسی کے زریعے تشخیص کی جاتی ہے۔

علامات

بظاہر ایک تل کا نشان، ابھرا ہوا چمکدار دھبہ، ان نشانات یا تلوں کی حدود بے ترتیب ہوتی ہے۔ عموماً سر، گردن، کندھوں پر کینسر کے خلیات

وجوھات

  • سورج کی الٹراوایؑلٹ شعاع خاص طور پر جہاں اوزون میں سوراخ ہو چکا ہو۔ الٹراوایؑلٹ سے چہرے پر بڑھاپے کے اثار، جھریاں پڑنا، جلد کی لچک کم ہونا، جلد کا جل جانا، آنکھ کا کینسر اور جگر میں سپاٹ پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
  • tanning beds جو کہ ہوٹل، سپا سنٹر، جم، سیلون وغیرہ میں ہوتا ہے تاکہ اپنی جلد کو براؤن کریں۔ ان میں الٹراوایؑلٹ شعاع ہوتی ہیں۔ اسکے علاوہ وہ تمام ٹیوب لایؑٹ، انرجی سیور وغیرہ۔ چونکہ ساتھ ساتھ وٹامن ڈی بھی بن رہی ہوتی ہے جو کہ جلدی کینسر، دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے پھر بھی خطرہ اپنی جگہ قایؑم ہے۔
  • 20٪ سے 30٪ مریضوں کو میلانوما کینسر ایک چھوتے سے تل سے شروع ہوتا ہے۔
  • گوروں کی جلد میں قوتِ مدافعت کم ہونے کی وجہ سے جلدی کینسر ان میں زیادہ ہوتا ہے۔
  • بے ڈھکی جلد پر زیادہ تر حملہ ہوتا ہے۔
  • سگریٹ نوشی، human papilloma virus بھی جلدی کینسر بنا سکتا ہے۔
  • کچھ پیدایؑشی بڑے سایؑز کے تل خطرناک ہو سکتے ہیں۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب جینز میں کویؑ تغیر آجاۓ۔
  • کہا جاتا ہے کہ صرف 16٪ ہی کینسرز وایؑرس سے ہوتے ہیں۔
  • ایکس رے شعاعیں

جلد کا کینسر Skin Cancer

جلد کا کینسر Skin Cancer

بشکریہ_ویکی_پیڈیا

غزا و پرہیز

معیاری قسم کے سن بلاک استعمال کریں کیونکہ کھانے کی بجاۓ لگانے سے زیادہ فایؑدہ ہوتا ہے۔

 

علاج

  • اگر کسی کو کینسر ہو گیا ہے تو 10 گرام وٹامن سی صبح و شام کھایں۔ اور بچنے کے لیے بھی یہ وٹامن لیتے رہیں۔
  • وٹامن اے سے بھرپور خوراک لیں مثلاً گاجر، مچھلی کا تیل، پالک، خشک خوبانی، انڈا، پنیر، مکھن، بندگوبھی، دودھ وغیرہ۔
  • صبح شام وافر مقدار میں وٹامن ڈی لیں۔
  • سرجری سے متاثرہ جلد نکا دی جاتی ہے جبکہ پھر بھی کچھ خلیات رہ جایں تو ریڈیشن تھراپی کی جاتی ہے۔ بعض اوقات انگریزی ادویات جیسے کہ fluorouracil وغیرہ دی جاتی ہیں۔

 

 

 


انتسابات

  • وکی پیڈیا wikipedia.org

 

Comments are Closed