اوری کا کینسر Ovarian Cancer

اوری کا کینسر Ovarian Cancer سے بچ جانے کی شرح بہت کم ہے یعنی صرف 30٪ سے لے کر 50٪ لوگ ہی اس قاتل کینسر سے بچتے ہیں کیونکہ علامات کا پتا ہی نہیں چلتا۔ پوری دنیا میں فجی اور لٹویہ میں اس کینسر کے زیادہ مریض ہیں۔ زیادہ تر مرنے والوں کا تعلق غریب ممالک ہے اور وجہ ظاہر ہے بنیادی صحت کی سہولیات کا فقدان۔

اوری کا کینسر Ovarian Cancer

مفید معلومات

  • ایک سال میں پوری دنیا میں 658،000 کیسز رجسٹر ہوتے ہیں جن میں سے 14،300 اموات ہو جاتی ہیں۔
  • عورتوں میں ہونے والا چھوتھا سب سے بڑا کینسر ہے۔
  • زیادہ تر عورتوں میں ایک کینسر کے بعد دوسرا کینسر ہو سکتا ہے۔ اسکی مثال انجلینا جولی ہے اسکو چھاتی کا کینسر موروثی طور پر تھا پھر اسنے ڈاکٹرز کے کہنے پر رحم بھی نکلوا دی تھی۔
  • اورین کینسر نسبتاً کم ہونے والا کینسر ہے۔
  • تقریباً 15٪ موروثی وجہ ہوتی ہے۔ جبکہ پوری دنیا میں 1٪ عورتوں کو ہونے کا چانس ہے۔
  • اوری میں سسٹ cyst بہت عام ہے لہزا اسکو چیک کروانا ضروری ہے۔
  • ھارمون بیلنس ہونا ضروری ہے۔

علامات

شروع میں کویؑ علامت نہیں ہوتی۔ جب تک تشخیص ہوتی ہے بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ اگر آپکا پیٹ پھولا ہوا ہے، ہمیشہ شکم سیری کا احساس ہوتا ہے، پیٹ میں ناف کے نیچے درد، شدید تھکان، وزن کم ہونا، پیشاب و پاخانہ میں تبدیلی، اکثر پیشاب تھوڑا تھوڑا کر کے آتا ہے تو اپنا معانؑنہ کروایں۔ ایسی علامات بھی ظاہر ہو جاتی ہیں جن سے بیماری کا اندازہ نہیں ہوتا۔

تشخیص

  • اسکی تشخیص کے لیے کویؑ طریقہ نہیں ہے۔
  • اسکی مناسب تشخیص وقت پر ہونے کے لیے عام صحت مند عورت کو چیک اپ کرواتے رہنا چاۓ۔
  • بلڈ ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ، ایکس رے، سی ٹی سکین وغیرہ سے تشخیص میں مدد ملتی ہے۔
  • اگر اپکو یا اپکے خاندان والوں میں سے کسی کو چھاتی، رحم یا سرویکل کا کینسر ہو چکا ہے تو اپنے معایؑنہ کار کو بتایں۔ ویسے بھی اسکا کویؑ خاص قابلِ اعتبار سیکرینگ ٹیسٹ نہیں ہے۔

وجوھات

  1. موروثی طور پر جینز میں بگاڑ آجانے سے اورین اور چھاتی کا کینسر ہو سکتا ہے۔
  2. کہا جاتا ہے کہ جتنے زیادہ بیضے خارج ہوتے جاتے ہیں اتنے ہی اس کینسر کے ہونے کے چانس زیادہ ہوتے ہیں۔
  3. جب حمل ٹھہر جاۓ، دودح پلانے والی کچھ دیر عمر اور سن یاس کے بعد اسکے چانس بہت کم ہو جاتے ہیں۔
  4. جن خواتین کع اویؑل عمری میں شادی ہو جاۓ یا بہت دیر سے ہو تو سسٹ یا کینسر بننے کے چانس ہوتے ہیں۔
  5. تمباکو نوشی سے ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اس میں 69 ایسے کیمیکلز ہیں جو 15 اقسام کے کینسرز بناتے ہیں۔
  6. اوپر والے 5 نکات کی وجہ سے چانسز ہیں کے ھارمون کا توازن بگڑ کر کینسر کی شروعات ہو جاۓ۔

 

غزا و پرہیز

اپنی قوتِ مدافعت بڑھایں۔ ھارمونل تھیراپی سے بچیں۔ اس سے بچنے کا کویؑ طریقہ فی الحال نہیں ہے۔ پھر بھی خاض مانع حمل طریقے جیسا کہ tubal ligation کچھ بچاؤ ممکن ہے۔

ان چیزوں سے اجتناب کریں۔ اچار، بار بی کیو، ساسیج، پراسس گوشت وغیرہ۔

علاج

  • سرجری، ریڈیو تھراپی۔ سرجری کے دوران اوری کے ساتھ رحم، قاذف نالیاں کو بھی نکالنا پڑتا ہے۔
  • کیمو تھراپی (اس میں بھی انٹی بوڈی سے علاج کیا جاتا ہے جیسا کہ bevacizumab۔ یہ ابتدا میں کیا جانے والا علاج ہے۔
  • 1 چمچ گنے کی راب، 1 چمچ سیب کا سرکہ، 2 عدد لہسن کے جوۓ، 1 چمچ چقندر کا رس، 1 چمچ ادرک کا رس، 3 چھٹانک شہد ان سب چیزوں کو 7 عدد مالٹے کا رس میں مکس کر کے جوس بنا لیں۔ اب انکو 2 لیٹر پانی میں ڈال کر بوٹل کو فریج میں رکھ دیں۔ 1 گلاس 3 دفعہ روزانہ نیم گرم کر کے پیؑیں۔
  • امینوتھراپی کا کویؑ سایؑڈ افیکٹ نہیں ہے۔ اس میں قوتِ مدافعت کو بڑھایا جاتا ہے اس کے ساتھ کیموتھراپی اور دوسرے طریقے جاری رکھے جاتے ہیں۔ امینوتھراپی میں جن خاص خلیات کو طاقت دی جاتی ہے ان میں lymphocytes, macrophages, dendritic cells, natural killer cells (NK Cell), cytotoxic T lymphocytes شامل ہیں۔ کیچھ ادویات زیل میں دی جاتی ہیں مگر آپ انکو معالج کی اجازی کے بغیر استعمال نہیں کر سکتے۔
  • monalizumab
  • IMMU-132
  • mirvetuximab IMGN853
  • farletuzumab CA-125

اوری کا کینسر Ovarian Cancer

 

 

 

 

 


ماخوذ

  • ٹارگٹ اورین کینسر Target Ovarian Cancer
  • World Cancer Research Fund International
  • میڈیکل نیوز ٹوڈے Medical News Today
  • medicinenet.com

 

Comments are Closed