رحم کا کینسر Uterus Cancer

عورتوں میں چھٹا سب سے زیادہ ہونے والا کینسر ہے اور 2012 تک 320،000 عورتیں اسکا شکار ہویں تھی۔ تاہم ابتدایؑ مراحل میں اسکی تشخیص ہونے سے 91٪ مریض ٹھیک کو جاتے ہیں۔ رحم میں بچہ بنتا ہے یہ ایک کھوکھلی، ناشپاتی کے شکل والی، عورت کے کولہے کے اندر ساخت ہے۔ رحم کے دیوار (Endometrial) کے ساتھ کینسر کے خلیات بنتے ہیں۔ اسی لیے اسے Endometrial کینسر بھی کہتے ہیں اور uterine کینسر بھی کہتے ہین۔ رحم کا کینسر Uterus Cancer چھاتی کے کینسر کے بعد زیادہ عام ہے۔

رحم کا کینسر Uterus Cancer

 

مفید معلومات

  • رحم کے کینسر کی وجہ سے ھارمون کا بیلنس خراب ہو جاتا ہے۔
  • جسکی وجہ سے بیضے صیح نہیں بنتے
  • پولی سسٹک اورین سنڈروم ہو سکتا ہے۔
  • بعض اوقات اوری کی رسولی سے رحم میں رسولی بن جاتی ہے۔
  • اووری یا رحم کا کینسر دنیا بھر کی خواتین میں کینسر کے باعث موت کی سب سے اہم وجہ ہے۔
  • بھارت کے بندرگاہی شہر اور شو بزنس کے گڑھ ممبئی کی کچی آبادیوں کی ڈیڑھ لاکھ خواتین کو سرکے کے ٹیسٹ میں شامل کیا گیا۔ اس کی مدد سے 31 فیصد خواتین کی جان بچائی جا سکی۔
  • ہالی وڈ کی نامور اداکارہ انجلینا جولی دو سال پہلے کینسر کو روکنے کی حفاظتی تدبیر کے طور پر چھاتی کے دہرے آپریشن سےگزر چکی ہیں۔ انھوں نے رحم کے کینسر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر اپنی بیضہ دانی اور بیض کی نالیاں نکلوا دی ہے۔ خون کے ایک ٹیسٹ سے ان میں پیدائشی طور پر ماں سے وراثت میں ملنے والی ناقص جین ‘بی آر سی اے ون’ کی تشخیص ہوئی تھی جس سے ان میں چھاتی کے سرطان کے 87 فیصد اور رحم کے سرطان کے خطرے کے 50 فیصد امکانات تھے۔ انکی ماں کو بھی کینسر تھا۔
  • مغربی ممالک اور ترقی یافتہ ممالک میں کینسر کی شرح بہت زیادہ ہے۔

علامات

  • سنِ یاس کے بعد فرج سے خون آنا
  • ماہواری کے علاوہ اوقات میں خون آنا
  • نافچہ میں درد، بھوک میں کمی
  • پیٹ کے نیچلے حصے میں درد، پیٹ میں ابھار
  • پھر بھی اسکی کویؑ خاص علامات ظاہر نہیں ہوتی۔
رحم کا کینسر Uterus Cancer

Human papillomavirus (HPV)

تشخیص

  • اسکی تشخیص جلدی ہو جاتی ہے کیونکہ فرج سے خون آنے لگتا ہے۔ مگر پھر بھی رحم کو نکالنا پڑتا ہے۔ تشخیص کے لیے بایؑوپسی کے زریعے ایک نالی ڈال کر متاثرہ خلیات کا ایک ٹکڑا لے کر خوردبین سے مشاہدہ کیا جاتا ہے۔
  • دوسرے طریقے میں ایک چمچ کی شکل کا curette رحم میں داخل کر کے ایک ٹکٹرا معایؑنہ کے لیے نکال لیا جاتا ہے۔
  • تیسرے طریقے میں Hysteroscopy کے زریعے یہی کام لیا جاتا ہے اور اس میں کیمرا کے ساتھ بلب بھی لگا ہوتا ہے۔
  • خاص قسم کے الٹراساؤنڈ کے زریعے بھی شناخت کی جاتی ہے اسے Trans-vaginal ultrasound کہتے ہیں۔
  • 60 سال کے بعد باقاعدگی سے پیپ کی جانچیں کروایں۔
  • سرکہ ٹیسٹ: ایک سلائی کے ذریعے سِرکہ لگا کر ایک منٹ کے وقفے کے بعد تیز روشنی سے رحم کی گردن کا معائنے کیا جاتا ہے۔ اگر گلٹی ہو تو وہ اس سرکہ سے سفید ہو جاۓ گی۔ یہ سب سے آسان اور کم خرچ تشخیصی طریقہ ہے جو کہ رحم اور سرویکل کینسر کی تشخیص کرتا ہے۔

وجوہات

  • جدید سایؑنس ابھی تک یہ اندازا ہی نہیں لگا سکی کہ رحم کا کینسر کیوں ہوتا ہے۔
  • کہا جاتا ہے کہ خلیات میں جینیاتی تبدیلی کی وجہ سے رحم کا کینسر ہوتا ہے۔
  • ایام کے اوایؑل عمری سے شروع ہونا اور سنِ یاس کے بعد تک چلنا ہے۔
  • جن عورتوں کو کبھی بچہ یا حمل نہیں ہوا انکو زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
  • عمر کے ساتھ ساتھ زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
  • موٹی عورتوں میں بھی زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
  • جن عورتوں کو چھاتی کا کینسر ہو تو انکو ھارمون تھراپی کو وجہ سے اسکا خطرہ ہو سکتا ہے۔
  • کولون کینسر والی عورتوں کو بھی زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
  • (Human papillomavirus (HPV اسکی وجہ ہے۔

غزا و پرہیز

اسباب کے مطابق کریں۔ لہزا ھارمون تھراپی سے اجتناب کریں۔ مانع حمل ادویات منہ کے ززیعے سے لی جا سکتی ہیں۔ موتاپا کم کریں۔ خوراک کا خیال رکھیں۔ چہل قدمی اور ورزش کریں۔ اگر HPV وجہ ہے تو کنڈوم condom کا استعمال کریں یہ بھی مکمل بچاؤ نہیں دیتا۔ تمباکو نوشی ترک کر دیں کیونکہ یہ قوتِ مدافعت کم کرتا ہے۔

علاج

  • کسی بھی قسم کے کینسر کے لیے اپنی قوتِ مدافعت بڑھایں، پھل، سبزیاں، دودھ، شہد، وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں لیں۔
  • 500 گرام مغزیات (بادام، پستہ، اخروٹ، کاجو، مونگ پھلی)، 100 گرام گھیگوار اور 300 گرام قدرتی شہد لیں۔ مکسر میں ڈال کر جوس بنا کر ھر کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد 1 چمچ لیں۔ یہ سرویکل کینسر کا بھی علاج ہے۔ (تفصیل ادھر دیکھیں)
  • روزانہ صبح شام 20 گرام آملہ کا مربہ کھایں۔ جنکا وزن زیادہ ہے وہ اسکا سفوف کھایں۔ ساتھ اگر درد ہو تو ارنڈ کا تیل ہلکا سا گرم کر کے مالش کریں۔
  • ٹاکسن کو ختم کریں۔ گرین چاۓ پیؑں۔ کھانے میں لہسن زیادہ کھایں۔ اور صاف میٹھا پانی زیادہ پیؑں۔
  • اونٹ کٹارہ کی چاۓ روزانہ پیؑں یہ اپکے ھارمون کو بیلنس رکھے گی۔
رحم کا کینسر Uterus Cancer

کینسر کی آبادی

 

 

 

 


ماخوذ

  • اونٹاریو سرویکل سکرینگ پروگرام Ontario Cervical Screening Program
  • اے آر وایؑ نیوز ARY News

Comments are Closed